تازہ ترین

موٹروے پولیس نے آپٹیکل فائبر، بیٹریاں چوری کرنے والے گروہ کے 2 ساتھی گرفتار کر لیے 4 فرار

موٹروے پولیس کی بڑی کاروائی موٹروے سے آپٹیکل فائبر اور بیٹری چوری کرنے والے گروہ کے 2 ساتھی گرفتار 4 فرار

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف رمنی):‌موٹروے پولیس کی بڑی کاروائی موٹروے سے آپٹیکل فائبر اور بیٹری چوری کرنے والے گروہ کے 2 ساتھی گرفتار 4 فرار ۔تفصیل کیمطابق موٹروے ایم فائیو جلال پور میں بیٹ 24 کے ڈیوٹی پر مامور اینٹی کرائم سکواڈ نے وائرلیس پر ڈی ایس پی ضرغام عطاء بلوچ سے ملنے والی اطلاع کے بعد مشکوک کار کو روک کر تلاشی لی تو گاڑی میں موٹروے سے چوری شدہ آپٹیکل فائبر، بیٹری، واردات میں استعمال ہونے والے آلات اور نقدی بھی برآمد ہوئی ،موٹروے پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت احمد خان، اسلام الدین کے نام سے ہوئی ہے جبکہ اس گروہ کے 4 ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، اطلاع پر سیکٹر کمانڈر رانا محمد اسماعیل، ڈی ایس پی موٹروے بیٹ 24 ضرغام بلوچ،ڈی ایس پی مسرور علی، ڈی ایس پی سرکل جلال پور میاں عبدالرؤف اور تھانہ صدر پولیس جلال پور کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، ملزمان سے برآمد شدہ سامان پولیس تھانہ صدر نے اپنی تحویل میں لیکر ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا، دریں اثنا ڈی آئی جی موٹروے سنٹرل 2 زون شاہد جاوید نے موٹروے پولیس کی کاروائی کو سراہا اور تعریفی اسناد دینے کا اعلان بھی کیا۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button