اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

اعجاز چوہدری احسان فراموش آدمی ہے, ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب

پاکستان مسلم لیگ (ق) اور پی ٹی آئی کے درمیان جاری بیان بازی نے نیا تنازعہ پیدا کردیا ہے۔

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ق) اور پی ٹی آئی کے درمیان جاری بیان بازی نے نیا تنازعہ پیدا کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے نائب صدر اور سینیٹر اعجاز چوہدری کی جانب سے دئیے گئے بیان پر ترجمان پرویز الہیٰ نے سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
اپنے بیان میں ترجمان پرویز الہیٰ نے اعجاز چوہدری کو احسان فراموش شخص قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ وہی چوہدری پرویز الہیٰ ہیں جن سے آپ نے سینیٹر بننے کے لئے ووٹ مانگے تھے۔
ترجمان پرویز الہیٰ کا کہنا تھا کہ اس وقت اعجاز چوہدری پرویز الہیٰ کے آگے روتے تھے کہ میری مدد کریں کیونکہ اعجاز چوہدری کے پاس تو سینیٹر کے لیے ووٹ ہی نہ تھے، یہ پرویز الہیٰ ہی تھے جن کی مرہون منت اعجاز چوہدری کو بلا مقابلہ سینیٹر بنے۔
اس سے قبل تحریک انصاف کے مرکزی نائب صدر سینیٹر اعجاز چوہدری نے اے آر وائی نیوز کو دئیے گئے خصوصی انٹرویو میں چوہدری برادران کے حالیہ بیانات پر سخت ردعمل کا اظہار کیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ چوہدری صاحبان کی ساری سیاست اسٹیبلشمنٹ کی مرہون منت ہوتی ہے، وہ سیاسی اقدامات بغیر پوچھے نہیں کرتے، پرویزالہٰی وہی فیصلہ کریں گے جو انہیں کہا جائے گا، چوہدری صاحب سے پوچھنا چاہیے کہ انکی کونسی بات کو درست مانا جائے۔
سینیٹر اعجاز چوہدری کا کہنا تھا کہ کہ پرویزالہیٰ کا بیانیہ تحریک انصاف کےبیانیے سے متصادم ہے، وزیراعلیٰ پنجاب ایسی باتیں نہ کریں جو سپورٹرز کو بھلی نہ لگ رہی ہوں،چوہدری صاحب کے لیے بہتر ہوگا کہ وہ اس طرح کےبیانات نہ دیں، ق لیگ کےبیانیےسےپی ڈی ایم کو فائدہ ہورہاہے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button