پروجیکٹ کامقصد خواتین کوزیادہ پراعتماد اور خود مختار بنانا ہے، خواتین بااختیار ہونگی تومعاشرے میں واضح تبدیلی آئیگی ہے، سی ٹی او لاہور ڈاکٹر اسد ملہی
ولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں خواتین کو فری بائیک چلانے کی تربیت فراہم کی جائے گی
لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں وویمن آن ویل پروجیکٹ کی تقریب ہوئی، تقریب میں سینئر صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال، ڈی آئی جی آپریشنز لاہور افضال کوثر، سی ٹی او لاہور ڈاکٹر اسد ملہی، وزیر صحت ڈاکٹر اختر احمد، نیشنل سیفٹی مینجر ہنڈا اٹلس افتخار احمد، ایس پی سٹی شہزاد خان سمیت دیگر افسران نے شرکت کی، اس موقعہ پر سی ٹی او لاہور ڈاکٹر اسد ملہی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کو بااختیار اور باصلاحیت بنانے کےلئے”وومن آن ویلز پروجیکٹ” کے تحت سٹی ٹریفک پولیس موٹر سائیکل چلانے کی تربیت دے رہی ہے۔ اب تک 07 ہزار سے زائد خواتین کو موٹر سائیکل چلانے کی تربیت دی جا چکی ہے جبکہ وویمن آن ویلز سکول ایل او ایس ریسکیو اکیڈمی میں خواتین کی ٹریننگ کا 67 واں بیج زیر تربیت ہے، آج سے پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں خواتین کو فری بائیک چلانے کی تربیت فراہم کی جائے گی، ڈاکٹر اسد ملہی کا کہنا تھا کہ خواتین کو بااختیار اور خود مختار بنانے سے ترقی کی منزلیں طے کی جا سکتی ہیں۔ خواتین بااختیار ہونگی تومعاشرے میں واضح تبدیلی آئیگی ہے۔ انہوں نے کہاکہ وومن آن ویلز پروجیکٹ کامقصد خواتین کوزیادہ پراعتماد اور خود مختار بنانا ہے، معاشرتی اورسماجی ترقی کیلئے مردوں کے ساتھ ساتھ خواتین کاکرداربہت اہمیت کا حامل ہے۔علاوہ ازیں سٹی ٹریفک پولیس کا مناواں لائنز میں ڈرائیونگ سکولز بھی قائم ہے، خواتین کی کار،موٹر سائیکل چلانے کی تربیت فری دی جاتی ہے جبکہ کورس کے اختتام پر خواتین کو ڈرائیونگ لائسنس بھی جاری کئے جاتے ہیں۔ شہری ڈرائیونگ سکولز میں داخلہ کیلئے ہیلپ لائن15پر کال،راستہ ایپ اور سٹی ٹریفک پولیس کے سوشل میڈیا سے راہنمائی حاصل کر سکتے ہیں۔سی ٹی او ڈاکٹر اسد ملہی کا کہنا تھا کہ ملکی ترقی کیلئے خواتین کا بااختیار ہونا بہت ضروری ہے۔ تقریب میں ہنڈا اٹلس کیطرف سے ڈرائیونگ سکول پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ کےلئے دو نئی موٹرسائیکلیں دی گئیں، تقریبِ میں سی ٹی او لاہور نے سٹیمولیٹر پر موٹرسائیکل چلانے کا عملی مظاہرہ بھی کیا.