تھانے محمکہ پولیس کی بنیادی اکائی اور انصاف کی فراہمی کا اولین ذریعہ ہیں
ایس ڈی پی نولکھا کے دفتر کی نئی عمارت کی افتتاحی تقریب آج تھانہ نولکھا کے احاطہ میں منعقد ہوئی
لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):لاہور پولیس تھانوں اور پولیس دفاتر کے انفراسٹرکچرز کی بہتری کے لیے کوشاں ہے۔ایس ڈی پی نولکھا کے دفتر کی نئی عمارت کی افتتاحی تقریب آج تھانہ نولکھا کے احاطہ میں منعقد ہوئی۔سربراہ لاہور پولیس ایڈیشنل آئی جی غلام محمود ڈوگر تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر نے افتتاحی تختی کی نقاب کشائی اور فیتہ کاٹ کر ڈی ایس پی نولکھا آفس کی نئی بلڈنگ کا باضابطہ افتتاح کیا۔ایس پی سٹی محمد سرفراز ورک،ایس ڈی پی او نولکھا قدیر بشیر،ڈی ایس پی موبائل سکواڈ بشریٰ عبدالغنی سمیت سینئر پولیس افسران نے تقریب میں شرکت کی۔ایس پی سٹی محمد سرفراز ورک نے سی سی پی او لاہور کو ایس ڈی پی او آفس کی نئی عمارت اور اس میں فراہم کی گئی سہولیات بارے بریفنگ دی۔سی سی پی او غلام محمود ڈوگر نے ایس ڈی پی او نولکھا کے نئے عمارت کا معائنہ کیا اور افتتاحی تقریب کے شرکا سے خطاب کیا۔سی سی پی او غلام محمود ڈوگر نے کہا کہ تھانے محمکہ پولیس کی بنیادی اکائی اور انصاف کی فراہمی کا اولین ذریعہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ پولیس دفاتر کے انفراسٹرکچر میں جدت،ورکنگ کنڈیشن بہتر بنانا مشن ہے غلام محمود ڈوگر نے مزید کہا کہ تھانوں میں شہریوں کے لئے جدید سہولیات اور سروس ڈیلیوری کا معیار بہتر ہو رہا ہے۔سی سی پی او لاہور نے کہا کہ اللہ کی مخلوق کی جان و مال کی حفاظت اور خدمت عبادت کا درجہ رکھتی ہے۔سربراہ لاہور پولیس غلام محمود ڈوگر نے ایل ڈی اےافسران،سی سی پی او آفس ڈویلپمنٹ برانسی سی پی او غلام محمود ڈوگرچ کے افسران میں تعریفی اسناد تقسیم کیں ۔شبیر حسین ڈپٹی ڈائریکٹر ایل ڈی اے،ڈی ایس پی ڈویلپمنٹ مصطفیٰ حسن، اشتیاق احمد انچارج بلڈنگ برانچ میں تعریفی اسناد تقسیم کی گئیں۔ایس ڈی پی او کی نئی عمارت 1500 سکوائر فٹ ایریا پر محیط ہے۔نئی عمارت میں ایس ڈی پی او روم، ریٹائرنگ روم،ریڈر روم، واش رومز،جدیدکچن و دیگر سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔ایس ڈی پی او آفس کی نئی بلڈنگ میں باؤنڈری وال، او پی پوسٹس اور گارڈ روم بھی تعمیر کئے گئے ہیں۔ڈی ایس پی نولکھا کی نئی عمارت کی تعمیر پر 01 کروڑ روپے سے زائد لاگت آئی ہے۔