رواں سال غفلت، لاپرواہی اور خطرناک انداز میں ڈرائیونگ پر 1429 مقدمات درج کروائے گئے، سی ٹی او لاہور ڈاکٹر اسد ملہی
رواں سال ون وے ٹریفک کی خلاف ورزی پر 02 لاکھ 31 ہزار سے زائد چالان کئے گئے، ڈاکٹر اسد ملہی
لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):سی ٹی او لاہور ڈاکٹر اسد ملہی کا۔کہنا ہے کہ ون وے کی خلاف ورزی کرنے والے اپنی اور دوسروں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالتے ہیں، سٹی ٹریفک پولیس لاہور نے ون وے ٹریفک کی خلاف ورزی پر 519 مقدمات جبکہ غفلت، لاپرواہی اور خطرناک انداز میں ڈرائیونگ پر 1429 مقدمات درج کروائے گئے، ون وے پر 25 ہزار سے زائد ڈرائیورز کو ایجوکیٹ کرتے ہوئے وارننگ دی گئی، ان کا کہنا تھا کہ غفلت اور لاپرواہی پر ڈرائیونگ کرنے کی دفعات کے تحت مقدمات درج کروائے گئے، مقدمات سیکشن 279 تعزیرات پاکستان کے تحت درج کئے گئے، کریک ڈاؤن کے دوران ون وے کی خلاف ورزی میں کمی دیکھنے میں آئی، شہر بھر میں 128 مقامات پر ون وے روکنے کیلئے وارڈنز تعینات کئے گئے، ان کا کہنا تھا کہ ون ٹریفک کی خلاف ورزی خودکشی کے مترادف ہے، ون وے ٹریفک کی خلاف ورزی ٹریفک خلل کا بھی باعث بنتی ہے، رواں سال ون وے ٹریفک کی خلاف ورزی پر 02 لاکھ 31 ہزار سے زائد چالان کئے گئے، ون وے ٹریفک کی خلاف ورزی پر 02 ہزار روپے کا چالان کیا جارہا ہے، ون وے ٹریفک کی خلاف ورزی پر کارروائی کے ساتھ ساتھ آگاہی بھی دی جاتی رہے گی، سی ٹی او لاہور کا مزید کہنا تھا کہ شہری پریشانی سے بچنے کیلئے قوانین کا احترام کریں،