پاکستان

لاہور پولیس منشیات فروشوں کے خلاف بلا امتیاز کریک ڈاؤن جاری رکھے ہوئے ہے

لاہور پولیس نےرواں ماہ کے ابتدائی دو ہفتوں کے دوران 452 منشیات فروش گرفتار کرکے ان کے خلاف متعلقہ پولیس سٹیشنز میں مقدمات درج کر لئے ہیں

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):‌سربراہ لاہور پولیس ایڈیشنل آئی جی غلام محمود ڈوگر نے صوبائی دارلحکومت کو ڈرگ فری سٹی بنانے کا عزم دہراتے ہوئے کہا ہے کہ لاہور پولیس منشیات فروشوں کے خلاف بلا امتیاز کریک ڈاؤن جاری رکھے ہوئے ہے۔تفصیلات کے مطابق لاہور پولیس کی انٹیلیجنس بیسڈ کاروائیوں کے دوران رواں سال اب تک 8777 منشیات فروش گرفتار کرکے متعلقہ تھانوں میں 8653 مقدمات درج کئے جا چکے ہیں۔ملزمان کے قبضہ سے 4279 کلو گرام سے زائد چرس، 53کلو679 گرام ہیروئن،15 کلو 677 گرام آئس اور 66802 لٹر سے زائد شراب برآمد کی گئی۔ترجمان لاہور پولیس کے مطابق سٹی ڈویژن پولیس نے1861،کینٹ 1842، سول لائنز ڈویژن نے 860،صدر ڈویژن پولیس نے1612،اقبال ٹاؤن 968 جبکہ ماڈل ٹاؤن ڈویژن پولیس نے 1622 منشیات فروش گرفتار کئے۔اسی طرح لاہور پولیس نےرواں ماہ کے ابتدائی دو ہفتوں کے دوران 452 منشیات فروش گرفتار کرکے ان کے خلاف متعلقہ پولیس سٹیشنز میں مقدمات درج کر لئے ہیں۔منشیات فروشوں کے قبضہ سے 198 کلو 751 گرام چرس،580 گرام آئس،60 گرام ہیروئن جبکہ3117 لیٹر شراب برآمد کی گئی۔سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر نے پولیس افسران کو ہدایت کی ہے کہ تعلیمی اداروں کے گردونواح میں منشیات فروشی کے تدارک کے لیے پولیس پٹرولنگ مذید بڑھا دی جائے نیز نشہ آور انجیکشن فروخت کرنے والے ڈرگ سٹور کے خلاف بھی سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ گرین بیلٹس،انڈر پاسسز، فٹ پاتھوں، نہر کنارے نشئی افراد کو ڈیرے نہ لگانے دیں۔سربراہ لاہور پولیس نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں کی روزمرہ سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھیں اور انہیں منشیات کے ناسور سے محفوظ رکھنے کے لیے منشیات کا گھناؤنا دھندہ کرنے والے سماج دشمن عناصر کے بارے لاہور پولیس کو آگاہ کریں۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button