پاکستان تحریک انصاف کی حکومت عمران خان اور وزیر اعلیٰ چوہدری پرویز الٰہی کے ویژن کے تحت شعبہ صحت کی اپگریڈیشن کے لئے بھرپور وسائل فراہم کررہی ہے
میانوالی میں مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال عوام کے لئے تحفہ ہے جس کے ذریعے زچہ بچہ کی جدید اور معیاری طبی سہولیات جلد فراہم ہوسکیں گی
لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی): صوبائی وزیر پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈاکٹر اختر ملک نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت عمران خان اور وزیر اعلیٰ چوہدری پرویز الٰہی کے ویژن کے تحت شعبہ صحت کی اپگریڈیشن کے لئے بھرپور وسائل فراہم کررہی ہے۔میانوالی میں مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال عوام کے لئے تحفہ ہے جس کے ذریعے زچہ بچہ کی جدید اور معیاری طبی سہولیات جلد فراہم ہوسکیں گی۔6 ارب روپے سے زائد لاگت کا منصوبہ 200 بیڈز پر مشتمل ہے جس میں 120 بیڈز گائنی اور 80 بیڈز پیڈز کے لئے مختص کئے گئے ہیں۔ صوبائی وزیر صحت نے مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال کی جلد تکمیل اور فعال ہونے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہسپتال عوام کے لئے جلد کھول دیا جائے گا جس سے ڈی ایچ کیو ہسپتال پر زچہ بچہ مریضوں ک بوجھ کم ہو جائے گا۔ صوبائی وزیر ڈاکٹر اختر ملک نے ان خیالات کا اظہار مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال میانوالی جلد فعال کرنے کے سلسلہ میں اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر ڈاکٹر ارشاداحمد، سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو مجاہد شیردل، سپیشل سیکرٹری ڈیویلپمنٹ ڈاکٹر شہنشاہ فیصل عظیم، ایڈیشنل سیکرٹری ڈویلپمنٹ سجاداحمد، انڈس ہسپتال نیٹ ورک کے سی ای او ڈاکٹر تسمان ابن رساء اور آئی ڈیپ کے افسران نے شرکت کی۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر اختر ملک نے بذریعہ ویڈیو لنک اجلاس کی صدارت کی۔
ڈی سی میانوالی محمد عمیر اور سی ای او ہیلتھ میانوالی کی بھی وڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے۔اجلاس میں سیکرٹری صحت، سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو اور ڈی سی میانوالی نے صوبائی وزیرصحت کو تفصیلی بریفنگ دی۔ڈاکٹراختر ملک نے کہا کہ میانوالی میں 200بستروں پرمشتمل اسٹیٹ آف دی آرٹ مدراینڈچائلڈہسپتال جلد فعال کیا جارہا ہے۔ 6 ارب روپے سے زائد لاگت ہسپتال کو مقررہ وقت پر ہرصورت مکمل کیا جارہا ہے۔صوبائی وزیر صحت نے کہا کہ پارٹی قائد عمران خان اس ہسپتال کا جلد افتتاح کریں گے۔ڈاکٹر اختر ملک نے ہدایت کی کہ مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال میں اپر یشن تھیٹرز سمیت تمام شعبہ جات جلد فعال کئے جائیں۔اس سلسلہ میں صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر اختر ملک نے سیکرٹری صحت اور سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو کو پیر کو مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال وزٹ کرنے کی ہدایت کردی۔