قائداعظم کے فرمودات اور تعلیمات ہمارے لیے مشعل راہ ہیں، سابق سپیکر قومی اسمبلی و سابق وفاقی وزیر سید فخر امام شاہ
ہمیں ترقی یافتہ ممالک کی صف میں آنے کے لیے جدید تعلیم کو عام کرنا ہوگا اور ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھانا ہوگا
ملتان پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):سابق سپیکر قومی اسمبلی و سابق وفاقی وزیر سید فخر امام شاہ نے کہا ہے کہ قائداعظم کے فرمودات اور تعلیمات ہمارے لیے مشعل راہ ہیں۔ ہمیں چاہیے کہ قائداعظم کے افکار پر چلتے ہوئے پاکستان کو حقیقی معنوں میں علامہ اقبال اور قائداعظم کا پاکستان بنائیں۔ بدقسمتی سے پاکستان کو قائداعظم جیسا لیڈر ان کے بعد نہیں ملا۔ قائداعظم و شخصیت تھے جنہوں نے اپنی قائدانہ صلاحیتوں سے دنیا کا نقشہ بدل دیا۔ ہمیں ترقی یافتہ ممالک کی صف میں آنے کے لیے جدید تعلیم کو عام کرنا ہوگا اور ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھانا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بحیثیت مہمان خصوصی ینگ پاکستانیز آرگنائزیشن کے زیراہتمام رائز اے جی گروپ پاکستان، فورٹین سٹریٹ پیزا ملتان اور ایمرٹس گروپ آف سکولز کے تعاون سے بانی پاکستان حضرت قائداعظم محمد علی جناح کے یوم ولادت کے سلسلے میں چار روزہ تقریبات کے آخری روز سپیرئیر کالج ملتان میں منعقدہ اختتامی تقریب سے خطاب میں کیا۔ جس میں ممتاز علمی،ادبی، سیاسی و سماجی شخصیات اور سہہ روزہ تقریبات میں حصہ لینے والے طلباء و طالبات میں قائد اعظم ایوارڈز 2022 تقسیم کئیے گئے۔سابق وفاقی وزیر سید فخر امام شاہ، صدر ینگ پاکستانیز آرگنائزہشن نعیم اقبال نعیم، چوہدری خالد جاوید وڑائچ اور سید عابد امام شاہ نے ممتاز شخصیات میں ایوارڈز قائد اعظم اعترافِ خدمات ایوارڈز تقسیم کئیے ان شخصیات میں ڈائریکٹر کالجز ملتان ڈویژن پروفیسر ڈاکٹر فرید شریف فاروقی، ریجنل ڈائریکٹر سپیرئیر گروپ آف کالجز ملتان ریجن ماہر تعلیم پروفیسر محمد یاسر طاہر خان، ضلعی صدر PTI ملتان چوہدری خالد جاوید وڑائچ، سنئیر نائب صدر چوہدری ابرار حسین،سنئیر نائب صدر ملتان شہر مخدوم شعیب اکمل قریشی ہاشمی، بریسٹر سید عابد امام شاہ، ڈسٹرکٹ آفیسر سپیشل ایجوکیشن ملتان ڈویژن میاں محمد ماجد، اسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل مہر امتیاز حسین مرالی، سی ای او ایمرٹس سکولز زمان خان اعوان، صدر ینگ پاکستانیز آرگنائزیشن نعیم اقبال نعیم، سپیرئیر کالج کے ریجنل پروجیکٹ منیجر شیخ عادل فاروق، پروفیسر محمد سہیل، پروفیسر وقار عظیم، ماہر تعلیم پروفیسر عبدالماجد وٹو،پروفیسر ڈاکٹر نثارالرحمان، سابق ڈی او سپیشل ایجوکیشن میاں فخر اقبال، پروفیسر اعظم حسین، سماجی رہنما رشید عباس خان،حافظ معین الدین خالد، قاری محمد عبداللہ، وائس پرنسپل سپیرئیر کالج پروفیسر رضوان احمد و دیگر طلباء و طالبات شامل تھے۔ اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سید فخر امام شاہ نے کہا کہ قائد اعظم نے ہمیں پاکستان دیا ہمیں دیکھنا ہوگا کہ ہم نے پاکستان کو کیا دیا 75 سال سے ہم خود مختار ملک ہیں مگر ہم دنیا میں کہاں کھڑے ہیں ہمیں دنیا کا مقابلہ کرنا ہوگا۔ نئی نسل کو اکابرین و مشاہیر اور خصوصا قائدِ اعظم و علامہ اقبال کی شخصیت سے روشناس کروانے کی اشد ضرورت ہے۔تاکہ نئی نسل ان کے پیغام کو سمجھے اور اس پر عمل کرے۔ سید فخر امام شاہ نے مزید کہا کہ کوئی بھی قوم تعلیم پر عبور حاصل کیے بغیر ترقی نہیں کرسکتی۔افسوس ہمارے ہاں تعلیم پر ہی توجہ نہیں دی جارہی ہے پاکستانی قوم رہتی دنیا تک قائد اعظم محمد علی جناح کی احسان مند رہے گی کہ جنہوں نے اپنی شب و روز کی جستجو سے پاکستان حاصل کیا۔
ملتان ینگ پاکستانیز آرگنائزیشن کے زیراہتمام بانی پاکستان قائداعظم کے یوم ولادت کے سلسلے میں سہہ روزہ تقریبات کی اختتامی تقریب میں سابق سپیکر قومی اسمبلی سید فخر امام اور صدر YPO نعیم اقبال نعیم ممتاز شخصیات ڈائریکٹر کالجز پروفیسر ڈاکٹر فرید شریف فاروقی، چوہدری خالد جاوید وڑائچ، پروفیسر یاسر طاہر خان، بریسٹر سید عابد امام شاہ، میاں محمد ماجد،مخدوم شعیب اکمل ہاشمی، چوہدری ابرار حسین، مہر امتیاز حسین مرالی، زمان خان اعوان، پروفیسر عبدالماجد وٹو، پروفیسر اعظم حسین، رشید عباس خان، شیخ عادل فاروق، پروفیسر رضوان احمد، پروفیسر محمد سہیل، وقار عظیم، ڈاکٹر نثارالرحمان، حافظ معین خالد، قاری عبداللہ، پروفیسر طلحٰہ اور پوزیشن لینے والے طلباء و طالبات میں قائد اعظم ٹیلنٹ ایوارڈز 2022 تقسیم کررہے ہیں۔