تمام اسسٹنٹ کمشنرز اپنی اپنی تحصیلوں میں پرائس کنٹرول انسپکشن کو تیزی سے جاری رکہیں، ڈی سی لاہور محمد علی
ڈی سی لاہور محمد علی نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ لاہور پرائس کنٹرول کے حوالے سے زبردست کریک ڈائون جاری رکھے ہوئے ہے
لاہور 30 پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی): ڈی سی لاہور محمد علی نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ لاہور پرائس کنٹرول کے حوالے سے زبردست کریک ڈائون جاری رکھے ہوئے ہے۔ ڈی سی لاہور نے کہا کہ تمام اسسٹنٹ کمشنرز اپنی اپنی تحصیلوں میں پرائس انسپکشن کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ لاہور نے یکم جنوری 2022 سے لیکر 29 دسمبر 2022 تک کی پرائس انسپکشن کی رپورٹ جاری کر دی ہے۔ ڈی سی لاہور محمد علی نے کہا کہ 289،162 انسپکشنز کی گئیں ہیں اور 20882 خلاف ورزیاں سامنے آئیں اور 172,451,51 روپے کے جرمانے عائد کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 5768 افراد کے خلاف ایف آئی آرز کا اندراج کروایا گیا ہے اور 8356 گرفتاریاں عمل میں لائی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 229 مقامات کو سیل کیا گیا۔ ڈی سی لاہور محمد علی نے کہا کہ تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو کم ازکم 50 انسپکشنز کی ہدایات جاری کر رکھی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پرائس کنٹرول کے حوالے سے مو¿ثر اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔