مشرق وسطیٰ

ڈی جی پی ایچ ا ے ذیشان جاوید کا جوہر ٹاؤن شوق چوک تاشوکت خانم کی گرین بیلٹس اور پارکوں کا دورہ

ڈی جی پی ایچ اے نے جوہر ٹاؤن کی گرین بیلٹس اور پارکوں میں ہارٹیکلچر کے کام کا تفصیلی جائزہ لیا

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):‌ڈی جی پی ایچ ا ے ذیشان جاوید نے جوہر ٹاؤن شوق چوک تاشوکت خانم کی گرین بیلٹس اور پارکوں کا دورہ کیا۔ ڈی جی پی ایچ اے نے میپل ٹری پلاٹیشن مہم کے تحت گرین بیلٹ پر پودا لگایا۔ ڈی جی پی ایچ اے نے جوہر ٹاؤن کی گرین بیلٹس اور پارکوں میں ہارٹیکلچر کے کام کا تفصیلی جائزہ لیا۔ ڈی جی پی ایچ اے نے گرین بیلٹس کی نگہداشت اور پارکس کی صفائی و ستھرائی اور سیکورٹی کو بہتر بنانے کی ہدایات جاری کیں۔سینئر ڈائریکٹر ہارٹیکلچر مصباح الحسن ڈارنے ڈی جی پی ایچ اے کو جوہر ٹاؤن میں جاری کام کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ ڈی جی پی ایچ اے نے میپل ٹری پلاٹیشن میں لگنے والے درختوں کی نگہداشت کے حوالے سے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ سموگ کے خاتمے اور شہر کو خوبصورت بنانے کیلئے پی ایچ اے تمام وسائل بروائے کار لا رہا ہے۔پی ایچ اے شہر بھر میں میپل ٹری پلاٹیشن کو کامیابی کیساتھ جاری رکھے ہوئے ہے۔ حقیقی معنوں میں سرسبز اور شاداب لاہور پی ایچ اے کا ویژن ہے جس پر کام کررہے ہیں۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button