ڈی آئی جی آپریشنزافضال احمد کوثر کا بہترین کارکردگی پرپولیس افسران واہلکاروں
ڈی آئی جی آپریشنز لاہورافضال احمد کوثر نے کہا کہ پولیس افسران و اہلکار میرے بازو ہیں اورمجھے اپنے جوانوں پر فخر ہے
لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):ڈی آئی جی آپریشنز لاہورافضال احمد کوثر نے کہا کہ پولیس افسران و اہلکار میرے بازو ہیں اورمجھے اپنے جوانوں پر فخر ہے۔ اچھی کارکردگی پر اہلکاروں کی خدمات کو سراہے جانا اُن کا حق ہے۔انہوں نے کہا کہ جوانوں کا مورال بلند ہونے سے ہی بہترین نتائج حاصل کئے جاسکتے ہیں۔بہترین کارکردگی پر افسران و اہلکاروں کوآئندہ بھی سراہا جائیگا۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج ڈی آئی جی آپریشنز آفس میں اچھی کارکردگی کے حامل افسران واہلکاروں میں تعر یفی اسناد و نقد انعام تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ایس پی سٹی محمد سرفراز ورک اور ایس پی صدر حمزہ امان اللہ بھی موجودتھے۔ افضال احمد کوثر نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف موثر کارروائیوں پراے ایس پی سبزہ زار سرکل عبدالحنان کو تعریفی سنددی۔ایس ایچ اوچوہنگ انسپکٹر خدا بخش، ایس ایچ او رائے ونڈ سب انسپکٹر فاروق اعظم اور ایس ایچ او سندرانسپکٹر ابرارحیدر کو جرائم پیشہ عناسر کے خلاف موثر انسدادی کاروائیوں پر تعریفی اسناد ونقد انعام دیاگیا۔تھانہ ستوکتلہ میں تعینات سب انسپکٹر محمد سجاد،ہیڈ کنسٹیبل فقیر حسین اور تھانہ شفیق آباد میں تعینات کنسٹیبلان محمد شہباز، ظفر اور محمد عمران اشرف کو اچھی کارکردگی پر تعریفی اسنادونقد انعام دیے گئے۔