انٹرٹینمینٹ

چیئرمین رضی احمد اور ڈائریکٹر لاہور میوزیم محمد عثمان کا مل جل کر آرٹ کے فروغ کے لئے اقدامات اٹھانے کے عزم کااعادہ کیا۔

ڈائریکٹر لاہور میوزیم محمد عثمان نے الحمراء آرٹ میوزیم ٗ کلچر ل کمپلیکس قذافی سٹیڈیم کا دورہ کیا۔ چیئرمین الحمراء رضی احمد نے ڈائریکٹر لاہور میوزیم محمد عثمان کا استقبال کیا۔

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):‌ ڈائریکٹر لاہور میوزیم محمد عثمان نے الحمراء آرٹ میوزیم ٗ کلچر ل کمپلیکس قذافی سٹیڈیم کا دورہ کیا۔چیئرمین الحمراء رضی احمد نے ڈائریکٹر لاہور میوزیم محمد عثمان کا استقبال کیا۔رضی احمد ٗ نے محمد عثمان کو الحمراء آرٹ میوزیم میں آویزاں فن پارے دیکھائے۔ڈائریکٹر لاہور میوزیم محمد عثمان کی فن پاروں میں گہری دلچسپی لی۔محمد عثمان نے الحمراء آرٹ میوزیم میں موجود عمدہ آرٹ کولیکشن کو سراہا۔چیئرمین رضی احمد اور ڈائریکٹر لاہور میوزیم محمد عثمان کا مل جل کر آرٹ کے فروغ کے لئے اقدامات اٹھانے کے عزم کااعادہ کیا۔اس موقع پر عظمی عثمانی،عاصم رضوان، بلاول تبریز بھی موجود تھے۔میوزیم میں عالمی شہرہ آفاق عبد الرحمن چغتائی،اُستاد اللہ بخش، صادقین ویگر آرٹسٹوں کے سینکڑوں فن پارے آویزاں ہیں۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button