مشرق وسطیٰ

ڈی سی لاہور محمد علی نے افسران اور پولیو ورکرز کو دوران پولیو مہم متحرک رہنے کی ہدایات جاری کر دیں.

ڈی سی لاہور محمد علی کی زیر صدارت انسداد ڈینگی و پولیو مہم پر اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز، اسسٹنٹ کمشنرز ، سی ای او ہیلتھ، ڈی ڈی ایچ اوز، ایریا انچارج، یو سی ایم اوز سمیت دیگر نے شرکت کی

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):‌ ڈی سی لاہور محمد علی کی زیر صدارت انسداد ڈینگی و پولیو مہم پر اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز، اسسٹنٹ کمشنرز ، سی ای او ہیلتھ، ڈی ڈی ایچ اوز، ایریا انچارج، یو سی ایم اوز سمیت دیگر نے شرکت کی۔ ڈی سی لاہور نے کہا کہ سال 2023 کی پہلی پولیو مہم 16 جنوری سے شروع ہونے جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیو مہم میں 20 لاکھ پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے اور پولیو مہم میں حصہ لینے والی 6300 ٹیمیں گھر گھر جا کر پولیو کے قطروں کے ساتھ ساتھ وٹامن اے کے قطرے بھی پلائیں گی۔ڈی سی لاہور محمد علی نے افسران اور پولیو ورکرز کو دوران پولیو مہم متحرک رہنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔ ڈی سی لاہور نے کہا کہ این ای او سی کی جانب سے متعارف کروائی جانے والی موبائل ایپلیکیشن جی سی ایس ایس کے ذریعے کنٹرول روم سے ہائی رسک ایریاز میں ٹیموں کی مانیٹرنگ کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ پولیو مہم کو پہلے کی طرح کامیاب بنانا ہے۔ ڈی سی لاہور محمد علی نے کہا کہ مائیکرو پلان، ٹیلی شیٹس، ڈور مارکنگ ، فنگر مارکنگ، مسڈ اور ریفیوزل کیسز کی طرف خصوصی توجہ دی جائے اور پولیو مہم کے سلسلہ میں کسی بھی قسم کی کوتاہی کا مظاہرہ نہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پولیو مہم کے حوالے پولیو رپورٹ کا منفی آنا لاہور کے شہریوں کے لئے ایک خوش آئند بات ہے۔ ڈی سی لاہور محمد علی نے آو¿ٹ ڈور اور ڈینگی سروئلنس پر خصوصی فوکس کی ہدایت کی اور کہا کہ ہاٹ سپاٹس کو کور کیا جائے اور ڈینگی لاروا کی تلفی کو یقینی بنایا جائے اور جہاں کہیں ڈینگی لاروا ملے اسے فوری تلف کیا جائے۔ ڈی سی لاہور محمد علی نے شہریوں سے پولیو و ڈینگی ٹیموں سے بھرپور تعاون کی اپیل بھی کی۔ ڈی سی لاہور نے کہا کہ پولیو کے دو قطرے آپ کے بچوں کے مستقبل کا ضامن ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈینگی کے حوالے سے حفاظتی اقدامات اٹھائیں۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button