اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

پچھلے 9 ماہ میں ہماری جدوجہد کو تاریخ یاد رکھے گی، حماد اظہر

ایک شخص کو گرانے کے لیے اداروں کو متنازعہ بنایا گیا اور انسانی حقوق کو منجمند کیا گیا۔ جس کو گرانے کی کوشش کی وہ اٹھا اور پوری قوم کو لے کر اٹھا

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):‌ پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر کا کہنا ہے پچھلے 9 ماہ میں ہماری جدوجہد کو تاریخ یاد رکھے گی۔حماد اظہر نے اپنے ایک بیان میں کہا یاد رکھا جائے گا کہ ایک شخص کو گرانے کے لئے ملک کی معیشت کو تباہ کیا گیا۔ ایک شخص کو گرانے کے لیے اداروں کو متنازعہ بنایا گیا اور انسانی حقوق کو منجمند کیا گیا۔ جس کو گرانے کی کوشش کی وہ اٹھا اور پوری قوم کو لے کر اٹھا۔ پوری قوم آج عمران خان کے نام سے گونج رہی ہے۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا نوے فیصد لوگوں کے گھروں میں جب جاتے ہیں تو سوال ہوتا ہے کہ عمران خان کب واپس آئے گا۔ ساڑھے چار سال ایم این اے رہا، ایک روپیہ تنخواہ نہیں لی، کوئی ٹی اے ڈی اے نہیں لیا۔ اپنے حلقے کے لئے ساڑھے چار ارب کے منصوبے منظور کروائے۔ پارلیمنٹ میں بھی جب ضرورت پڑی تو عمران خان کی آواز پر لبیک کہا۔ ایک شخص کے خوف سے کیا کیا کچھ نہیں کر دیا گیا۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button
afsqamarhyazeubebnbsbgcacebnyzh-CNzh-TWcohrcsdanleneoettlfifrfyglkadeelguhthahawiwhihmnhuisigidgaitjajwknkkkmkokukylolalvltlbmkmgmsmlmtmimrmnmynenopsfaplptparorusmgdsrstsnsdsiskslsoessuswsvtgtatethtrukuruzvicyxhyiyozu