مشرق وسطیٰ

بلوچستان میں برفباری کے بعد شاہراہوں کی بحالی کا کام زور وشور سے جاری

چئیرمین این ایچ اے نے شدید برفباری کے باوجود قومی شاہراہوں کو بحال رکھنے پر بحالی کے اقدامات پر عملے کی کاوشوں کو سراہا۔

اسلام آباد پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی): وفاقی وزیر مواصلات اسعد محمود کی ہدایات پر وفاقی سیکرٹری مواصلات و چیئرمین این ایچ اے کیپٹن ( ر)محمد خرم آغا نےبلوچستان کا ہنگامی دورہ کیا اور کوئٹہ شاہراہِ کی بحالی کے اقدامات کا جائزہ لیا.
جنرل مینجر عنایت اللہ آغا نے چمن ،کوئٹہ شاہراہِ پر بحالی کے اقدامات کے بارے میں چئیرمین کو بریفنگ دی اور بتایا کہ ممبر ویسٹ زون شاہد احسان اللہ و دیگر عملہ این ۔25 پر چمن کوئٹہ سیکشن میں بحالی کے کام کو برق رفتاری سر انجام دے رہا ہے.صورتحال سے نمٹنے کے لیے تمام ضروری مشینری موقع پر موجود ہے.
چئیرمین این ایچ اے نے شدید برفباری کے باوجود قومی شاہراہوں کو بحال رکھنے پر بحالی کے اقدامات پر عملے کی کاوشوں کو سراہا۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button