ماہ جنوری کے دوران 11 ہزار 661 ہیوی وہیکلز کو چالان ٹکٹس جاری
سال 2022 میں 72 ہزار سے زائد کمرشل وہیکلز کو چالان ٹکٹس جاری ہوئے، خطرناک حد تک دھواں چھوڑنے والی 01 ہزار سے زائد گاڑیوں کو تھانوں میں بند کروایا گیا، سی ٹی او کیپٹن(ر) مستنصر فیروز
سی ٹی او لاہور کیپٹن(ر) مستنصر فیروز کا کہنا تھا کہ سٹی ٹریفک پولیس سموگ کے خاتمے کیلئے پرعزم ہے، دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کےخلاف کارروائیاں جاری ہیں، شہر کے داخلی و خارجی راستوں، بس اڈوں پر جوائنٹ آپریشنر کئے جارہے ہیں، کیپٹن(ر) مستنصر فیروز کا کہنا تھا کہ خصوصی ناکہ جات لگاتے ہوئے کریک ڈاؤن کو بھی یقینی بنایا جارہا ہے، ان کا مزید کہنا تھا کہ ماہ جنوری کے دوران 11 ہزار 661 جبکہ سال 2022 میں 72 ہزار سے زائد کمرشل وہیکلز کو چالان ٹکٹس جاری ہوئے، خطرناک حد تک دھواں چھوڑنے والی 01 ہزار سے زائد گاڑیوں کو تھانوں میں بند کروایا گیا، مستنصر فیروز کا کہناتھا کہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کو 02 ہزار کے چالان ٹکٹس کئے جارہے ہیں، گاڑیوں سے نکلنے والا مضر صحت دھواں سموگ کا باعث بن رہا ہے، احتیاطی تدابیر اپنانے سے سموگ کے خطرات سے بچا جاسکتا ہے، کارروائی کرنے سے سموگ اور ماحولیاتی آلودگی کے اثرات کم ہونگے، سی ٹی او لاہور کا کہنا تھا کہ ماحولیاتی آلودگی اور سموگ سے انسان کو سانس لینے میں دشواری، ناک،گلے کی بیماریوں کا اندیشہ رہتا ہے،ماحولیاتی آلودگی اور فضائی آلودگی سے پاک آب و ہوا صحت مند معاشرے کی ضامن ہے.