پی ایچ اے نے دیگر محکموں کیساتھ مل کر شائنگ اور گرین لاہور مہم کی کامیابی میں قلیدی کردار ادا کیا جس پر ڈی جی پی ایچ اے ذیشان جاوید اور ان کی پوری ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے، کمشنر لاہور
کمشنر لاہور اور ڈی جی پی ایچ اے نے شائنگ اور گرین لاہور مہم بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے مالیوں میں اعزازی سرٹیفیکیٹ تقسیم کیے اور اس موقع پر پی ایچ اے ہیڈکواٹر کے نئے بننے والے مین گیٹ کا بھی افتتاح کیا
لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی): شائنگ اور گرین لاہور مہم کی کامیابی پر پی ایچ اے کے مالیوں کے اعزاز میں پی ایچ اے ہیڈکواٹر جیلانی پارک میں تقسیم انعامات تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں کمشنر لاہور چوہدری محمد علی رندھاوا کی بطور مہمان خصوصی شرکت۔اس موقع پر ڈی جی پی ایچ اے ذیشان جاوید، ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے محمد فاروق اکمل، ڈائریکٹر ایڈمن موسی علی بخاری، ڈائریکٹر ہیڈکواٹر، ترجمان پی ایچ اے لاہور سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔ کمشنر لاہور اور ڈی جی پی ایچ اے نے شائنگ اور گرین لاہور مہم بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے مالیوں میں اعزازی سرٹیفیکیٹ تقسیم کیے اور اس موقع پر پی ایچ اے ہیڈکواٹر کے نئے بننے والے مین گیٹ کا بھی افتتاح کیا۔افتتاح کے موقع پر کمشنر لاہور چوہدری محمد علی رندھاوا نے مین گیٹ کی خوبصورت تعمیر کو سراہا۔ کمشنر لاہور چوہدری محمد علی رندھاوا نے اس موقع پر مالیوں کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ شائنگ اور گرین لاہور مہم کے تحت صفائی ستھرائی اورہارٹیکلچر کے کام کو ہنگامی بنیادو ں پر کیاگیا۔ پی ایچ اے نے دیگر محکموں کیساتھ مل کر شائنگ اور گرین لاہور مہم کی کامیابی میں قلیدی کردار ادا کیا جس پر ڈی جی پی ایچ اے ذیشان جاوید اور ان کی پوری ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے۔ پی ایچ اے کے مالیوں کی شہر کو خوبصورت بنانے کی کاوشیں قابل ستائش ہیں۔ ڈی جی پی ایچ اے ذیشان جاوید نے کہا کہ پی ایچ اے کے مالی درختوں اور پودوں کے مسیحا ہیں۔ شہر کی مختلف شاہراؤں کی گرین بیلٹس کو خوبصورت بنانے والے مالی پی ایچ اے کا اثاثہ ہیں۔ پی ایچ اے شہر لاہور خوبصورت اور سرسبز بنانے کیلئے کوشاں ہے۔ تقریب میں بہترین کارکردگی پر پی ایچ اے مالی محمد ندیم، فرحان اسلم، بشیر، عطاء محمد، محمد ریاض، کرامت علی، محمد مشتاق، محمد اسحاق، محمد سلیم اللہ وقاص، اسامہ خالد، محمد شفیق، محمد عثمان، مینر صارفین، محمدیونس، جعفر حسین، ناصر علی، طاہر خان نیازی، سمش الدین، محمد عقیل، محمد حنیف، محمد امجد، محمد فاروق، فاروق، محمد اسلم، محمد لطیف، عبداللہ وہاب، نثار احمد سمیت دیگر میں مالیوں میں سرٹیفکیٹ دیئے گئے۔