مشرق وسطیٰ

پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی اور کوئٹہ سیف سٹی پراجیکٹ کے مابین معاہدے میں 2 سال کی توسیع

پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی، بلوچستان حکومت کو کوئٹہ سیف سٹی منصوبہ لگانے میں 2سال سے مدد فراہم کر رہی ہے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی ایک مثالی منصوبہ ہے جس سے کوئٹہ سیف سٹی پراجیکٹ کیلئے مدد مل رہی ہے ، پراجیکٹ ڈائریکٹر کوئٹہ سیف سٹی ڈاکٹرطارق حسین بزنجو . پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی، کوئٹہ سیف سٹی پراجیکٹ کیلئے ہر ممکن تعاون فراہم کر رہی ہے، منیجنگ ڈائریکٹر محمد کامران خان

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی): ملک میں انسداد دہشت گردی اور جدید پولیسنگ نظام کے فروغ کیلئے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی اور کوئٹہ سیف سٹیز پراجیکٹ میں باہمی تعاون کے معاہدے میں 2 سال کی توسیع کردی گئی۔تفصیلات کے مطابق سیف سٹیز اتھارٹی، بلوچستان حکومت کو کوئٹہ سیف سٹی منصوبہ لگانے میں 2 سال سے مدد فراہم کر رہی ہے جبکہ اس معاہدے میں مزید 2 سال کی توسیع کر دی گئی ہے ۔مفاہمتی یادداشت کی توسیع کی تقریب سیف سٹیز اتھارٹی ہیڈکوارٹرز لاہور میں منعقد ہوئی۔منیجنگ ڈائریکٹر پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی محمد کامران خان اور پراجیکٹ ڈائریکٹر کوئٹہ سیف سٹی ڈاکٹر طارق حسین بزنجو نے معاہدے پر دستخط کیے۔ معاہدے کے تحت پنجاب سیف سٹیز کیمروں کی تنصیب، نیٹ ورکنگ اینڈ کمیونیکیشن اور کمانڈ سنٹر کی تشکیل میں کوئٹہ سیف سٹی کی مدد کر رہی ہے جبکہ پنجاب سیف سٹیز، کوئٹہ سیف سٹی کی ٹیم کو ہیومن ریسورس ،ایڈمنسٹریشن سمیت دیگر شعبوں میں مزید ٹیکنیکل سپورٹ فراہم کرے گی ۔
اس موقع پر پراجیکٹ ڈائریکٹر کوئٹہ سیف سٹی ڈاکٹرطارق حسین بزنجو کا کہنا تھا کہ پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی ایک مثالی منصوبہ ہے جس سے کوئٹہ سیف سٹی پراجیکٹ کیلئے مدد مل رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ لاہورمیں تکمیل شدہ سیف سٹیزپراجیکٹ میں اپنائے گئے بہترین معیاراور جدید ٹیکنالوجی کو کوئٹہ منصوبے کا حصہ بنانا چاہتے ہیں ۔اس موقع پر منیجنگ ڈائریکٹر پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی محمد کامران خان نے کہا کہ پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی، کوئٹہ سیف سٹی منصوبے کو ہر ممکن تعاون فراہم کریگی۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button