
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا ڈی آئی جی سکیورٹی ڈویژن کے زیر تکمیل دفاتر کا دورہ
آئی جی پنجاب نے فنشنگ اور فکسچرز کے جاری کاموں کا جائزہ لیا، ہدایات جاری کیں،سول ورک مکمل، تزنین و آرائش اعلی معیار کے مطابق جلد از جلد مکمل کی جائے، آئی جی پنجاب
لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی) : انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ڈی آئی جی سکیورٹی ڈویژن کے زیر تکمیل دفاتر کا اچانک دورہ کیا اور فنشنگ و فکسچرز کے جاری کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے ہدایات جاری کیں،آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ سول ورک مکمل ہونے کے بعد اب تزنین و آرائش اعلی معیار کے مطابق جلد از جلد مکمل کی جائے اور کوالٹی اسٹینڈرڈ پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ حکومت پنجاب کے تعاون سے پولیس دفاتر اور تھانوں کی اپ گریڈیشن کی گئی ہے اور ڈی آئی جی سکیورٹی ڈویژن کے نئے دفاتر کا افتتاح جلد کیا جائے گا، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے مزید کہا کہ پولیس انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ سے شہریوں کو سروس ڈلیوری کی فراہمی میں بہتری آئی ہے،ڈی آئی جی سکیورٹی کامران عادل، ڈی آئی جی ٹیلی کمیونیکیشن عمران احمر، ایس ایس پی سکیورٹی ڈویژن خالد محمود، اے آئی جی آپریشنز، ایس پیز، سینئر افسران موقع پر موجود تھے۔