چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز حافظ میاں محمد نعمان کا لیسکوآفیسرز کلب کا دورہ۔
لیسکو کا آفیسرز کلب64کنال پر مشتمل ہے ہم نے اس آفیسرز کلب کو سٹیٹ آف دی آرٹ کلب بنانے کا فیصلہ کیا ہے
لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی(لیسکو)کے چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز حافظ میاں محمد نعمان نے آج لیسکو آفیسرز کلب کا دورہ کیا چیف ایگزیکٹو انجینئر شاہد حیدر،ایڈمن ڈائریکٹر میاں محمد افضل اور سیکرٹری لیسکو کلب عتیق احمد خان بھی ہمراہ تھے۔چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز حافظ میاں محمد نعمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لیسکو کا آفیسرز کلب64کنال پر مشتمل ہے ہم نے اس آفیسرز کلب کو سٹیٹ آف دی آرٹ کلب بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ لیسکو نے ہمیشہ صحت مندانہ سرگرمیوں کو فروغ دیا ہے ہمیں آج کے معاشی ڈپریشن کے دور میں کھیل کو فروغ دینا ہو گا۔چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز نے بتایا کہ رواں مالی سال کے دوران اسپورٹس کمپلیکس کی تعمیر کی جائیگی اس کمپلیکس میں جاگنگ ٹریک، سوئمنگ پول اور جم کی تعمیر کی جائیگی جبکہ بیڈمنٹن، والی بال سمیت دیگر کھیلوں کے لئے بھی انتظامات کئے جائیں گے۔چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز کا کہنا تھا کہ لیسکو کے سینکڑوں ملازمین کھیل سے پاکستان کا نام روشن کر رہے ہیں اور اس سلسلے میں لیسکو نے قومی سطح پر جیتنے والی ٹیموں کو انعامات سے بھی نوازا ہے۔چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز حافظ میاں محمد نعمان نے اپنی گفتگو کے دوران بتایا کہ میٹریل کی نان سٹاپ سپلائی چل رہی ہے۔ لیسکو اپنے ملازمین کی فلاح و بہبود کیلئے ترقیاتی منصوبوں پر کام کر رہی ہے اور اسکے لئے فنڈنگ بھی لیسکو خودکرے گی۔چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز اور چیف ایگزیکٹو انجینئر شاہد حیدر نے لیسکو آفیسرز کلب میں پودا بھی لگایا۔