کھیل

عوامی خدمت کے ساتھ ساتھ کھیل کے میدان بھی سجائیں گیں، صحتمندانہ سرگرمیوں سے مثبت ذہنی نشو ونما پروان چڑھے گی، ڈاکٹر اسد ملہی

آئی جی پنجاب کرکٹ ٹورنامنٹ میں ٹریفک پولیس چیمپیئن قرار

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):‌سٹی ٹریفک پولیس نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا، آئی جی پنجاب کرکٹ ٹورنامنٹ میں ٹریفک پولیس کی ٹیم چیمپیئن قرار پائی، تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب کرکٹ ٹورنامنٹ میں دیگر اضلاع، ڈولفن، پٹرولنگ، سی ٹی ڈی کی 20 ٹیموں نے حصہ لیا، ٹریفک پولیس اور سی ٹی ڈی کے درمیان فائنل میچ کھیلا گیا، فائنل میچ میں ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی عمران محمود نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی، ٹریفک پولیس نے سی ٹی ڈی پنجاب کی ٹیم کو تین وکٹوں کے نقصان پر جیت اپنے نام کرلی، سی ٹی او لاہور ڈاکٹر اسد ملہی نے کپتان انسپکٹر سلیم جٹ کی سربراہی میں پوری ٹیم کو مدعو کیا اور مبارکباد کے ساتھ تعریفی اسناد اور میڈلز پہنائے، اس حوالے سے سی ٹی او لاہور کا کہنا تھا کہ فورس میں صحتمندانہ سرگرمیاں جاری رکھیں گیں، ہر فیلڈ میں کھلاڑیوں کی مکمل حوصلہ افزائی کی جائے گی، ڈاکٹر اسد ملہی کا مزید کہنا تھا کہ عوامی خدمت کے ساتھ ساتھ کھیل کے میدان بھی سجائیں گیں، صحتمندانہ سرگرمیوں سے مثبت ذہنی نشو ونما پروان چڑھے گی، علاوہ ازیں سی ٹی او لاہور نے کسی بھی کھیل سے تعلق رکھنے والے افسران و اہلکاروں کو مکمل سپورٹ کا اعلان بھی کیا۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button