
ڈی جی پی ایچ اے ذیشان جاوید کا گریٹر اقبال پارک اور نیشنل ہسٹری میوزیم کا دورہ، صفائی ستھرائی ، سیکیورٹی اور عوامی سہولیات کا مکمل جائزہ لیا
ڈی جی پی ایچ اے نے گریٹر اقبال پارک میں صفائی ستھرائی ، سیکیورٹی اور عوامی سہولیات اور نیشنل ہسٹری میوزیم میں گزشتہ سال کے پروجیکٹ اور سال 2023ء کے نئے اہداف کا مکمل جائزہ لیا
لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):ڈی جی پی ایچ اے ذیشان جاوید نے گریٹر اقبال پارک اور نیشنل ہسٹری میوزیم کا دورہ کیا ۔ ڈی جی پی ایچ اے نے گریٹر اقبال پارک میں صفائی ستھرائی ، سیکیورٹی اور عوامی سہولیات اور نیشنل ہسٹری میوزیم میں گزشتہ سال کے پروجیکٹ اور سال 2023ء کے نئے اہداف کا مکمل جائزہ لیا ۔ا س موقع پر ڈی جی پی ایچ اے نے گریٹر اقبال پارک میں واقع بوٹنگ جھیل کا بھی دورہ کیاان کے ہمراہ اس موقع پر ڈائریکٹر ہیڈکواٹر ، ترجمان پی ایچ اے اور پروجیکٹ ڈائریکٹر موجود تھے۔ ڈی جی پی ایچ اے نے میوزیم میں قومی ہیروز گیلری اور میورل والز تحریک پاکستان اور ملک کی نمایاں ترین شخصیا ت کی آویزاں تصاویر کا بھی جائزہ لیا اورمیوزیم انتظامیہ کو قومی ورثے پر مبنی میوزیم کی دیکھ بھال اور شہریوں کو بہترسہولیات کی فراہم کرنے کی ہدایات جاری کیں ۔ ڈی جی پی ایچ اے ذیشان جاوید نے کہا کہ نوجوانوں اورآئندہ نسلوں کو قومی تاریخ سے روشناس کرانے کے لیے ’نیشنل ہسٹری میوزیم‘ کا کردار مثالی ہے ۔ نیشنل ہسٹری میوزیم اپنی نوعیت کا منفرد ڈیجیٹل نیشنل ہسٹری میوزیم ہے ۔