اہم خبریںپاکستان

پوری قوم کوہلو میں دہشتگردی کا شکار شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے: فیاض الحسن چوہان

قوم دشمن کے مذموم عزائم کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے : فیاض الحسن چوہان

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):‌ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب فیاض الحسن چوہان نے بلوچستان میں کیپٹن فہد سمیت 5 فوجی جوانوں کی شہادت پر اہم بیان دیتے ہوئے کہا کہ پوری قوم کوہلو میں دہشتگردی کا شکار شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔ قوم دشمن کے مذموم عزائم کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔انہوں نے کہا کہ دشمن بزدلانہ کارروائیوں سے ملک کا امن اور خوشحالی سپوتاژ نہیں کر سکتا۔دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک قوم یکسو ہے۔ قوم کی تمام ہمدردیاں شہدا کے لواحقین کے ساتھ ہیں۔فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ جب سے امپورٹڈ سرکار آئی ہے ملک میں دہشتگردی دوبارہ سر اٹھا رہی ہے۔ جن کا مقصد صرف اپنا پیسہ بچانا ہو انہیں ملک کی کیا فکر ہو گی۔آج سے آٹھ ماہ پہلے ہمارے دور حکومت میں مکمل امن و امان تھا۔ان منحوس حکمرانوں کے آتے ہی معیشت اور امن امان سمیت سب کچھ تباہ ہوا ہے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button