کاروبار
سول ایوی ایشن نے ہوا بازی سے متعلق ایپ متعارف کرادی
ایشن اتھارٹی نے ہوا بازی سے متعلق ایپ متعارف کرادی ۔ترجمان سول ایوی ایشن نے بتایا کہ ایپ متعارف کروانے کا مقصد عوام اورہوابازی سے وابستہ افراد کو آسان پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے۔
سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ہوا بازی سے متعلق ایپ متعارف کرادی ۔ترجمان سول ایوی ایشن نے بتایا کہ ایپ متعارف کروانے کا مقصد عوام اورہوابازی سے وابستہ افراد کو آسان پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے۔
اس ایپ کے ذریعے ہوابازی سے متعلق کسی واقعے کو رپورٹ کرنا ممکن ہوگا۔ایپ پر واقعے سے متعلق فائلز، تصاویر،وضاحتی ثبوت اوربیان اپ لوڈ کئے جاسکتے ہیں۔ کسی بھی خطرے اورواقعے کی رضا کارانہ اطلاع ویب سائٹ پر بھی کی جاسکتی ہے۔ترجمان نے بتایا کہ اس ایپ کو استعمال کرنے والا شخص اپنی شناخت ظاہرکرنے کا پابند نہیں ہوگا اور صارفین کو محفوظ سے محفوظ تر بنانے کی کوششیں جاری ہیں۔