اہم خبریںبین الاقوامیتازہ ترین

ترکیہ حماس کے رہنماؤں کی ’بھرپور حمایت‘ کرتا ہے: رجب طیب اردوغان

اے ایف پی کے مطابق صدر اردوغان نے سنیچر کے روز استنبول میں ایک تقریر میں کہا کہ حماس کو کوئی بھی دہشت گرد تنظیم قرار نہیں دے سکتا۔

ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوغان نے کہا ہے کہ انقرہ فلسطینی عسکریت پسند گروپ حماس کی ’مضبوطی سے حمایت‘ کرتا ہے۔
اے ایف پی کے مطابق صدر اردوغان نے سنیچر کے روز استنبول میں ایک تقریر میں کہا کہ حماس کو کوئی بھی دہشت گرد تنظیم قرار نہیں دے سکتا۔
انہوں نے مزیدکہا ’ترکی ایک ایسا ملک ہے جو حماس کے رہنماؤں کے ساتھ کھل کر بات کرتا ہے اور بھرپور طریقے سے ان کی حمایت کرتا ہے۔‘
غزہ میں 7 اکتوبر سے اسرائیل کی جنگ کے آغاز سے ہی ترک صدر اردغان اسرائیل کے شدید ناقدین میں سے ایک رہے ہیں۔
اے ایف پی کے مطابق اسرائیل کے سرکاری اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ حماس کے 7 اکتوبر کے حملے میں کم از کم 1160 افراد ہلاک ہوئے تھے۔
اسرائیل نے 7 اکتوبر کے بعد سے غزہ میں زمینی اور فضائی حملے جاری رکھے جس میں حماس کے زیر انتظام غزہ میں وزارت صحت کے مطابق فلسطینی علاقے میں کم از کم 30878 افراد ہلاک ہوئے ہیں، جن میں زیادہ تر خواتین اور بچے شامل ہیں۔
اردغان نے اسرائیل کو ’دہشت گرد ریاست‘ قرار دیا ہے اور اس پر غزہ میں ’نسل کشی‘ کرنے کا الزام لگایا ہے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button