
وفاقی حکومت عوام تک صحت کی بہتر سہولیات کی فراہمی کیلئے حکومت پنجاب کے ساتھ کھڑی ہے
وزیر اعلیٰ پنجاب سید محسن نقوی کے ویژن کے مطابق عوام تک صحت کی بہتر سہولیات فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔ پنجاب کی طبی درسگاہوں میں کوالٹی ریسرچ کو پروان چڑھا رہے ہیں
لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):نگران صوبائی وزیر صحت پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن میں وزیراعظم پاکستان کے معاون خصوصی ڈاکٹر عامر بلال سے ملاقات کی۔اس موقع پر سی ای او پنجاب ہیلتھ انشی ایٹو مینجمنٹ کمپنی ڈاکٹر علی رزاق، ڈاکٹر عارف تجمل و دیگر موجود تھے۔نگران صوبائی وزیر صحت پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم اور ڈاکٹر عامر بلال کے درمیان صحت سہولت پروگرام و دیگر امور پر تبادلہ خیال ہوا۔نگران صوبائی وزیر صحت پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے ڈاکٹر عامر بلال کو یادگاری شیلڈ بھی پیش کی۔
نگران صوبائی وزیر صحت پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ ڈاکٹر عامر بلال کو محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن میں خوش آمدید کہتے ہیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب سید محسن نقوی کے ویژن کے مطابق عوام تک صحت کی بہتر سہولیات فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔ پنجاب کی طبی درسگاہوں میں کوالٹی ریسرچ کو پروان چڑھا رہے ہیں۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر عامر بلال نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ وفاقی حکومت عوام تک صحت کی بہتر سہولیات کی فراہمی کیلئے حکومت پنجاب کے ساتھ کھڑی ہے۔ پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم کو وفاق کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرواتے ہیں۔ 9 دسمبر کو پاکستان کی تمام طبی درسگاہوں کے سربراہان کے ہمراہ اسلام آباد میں کانفرنس کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔