
آج سے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر زیرو ٹولرنس اپنائی جائے، سی ٹی او لاہور
وارننگ کے باوجود تجاوزات قائم کرنے والوں کےخلاف مقدمات درج کروائے جائیں، رانگ پارکنگ اور غیر قانونی پارکنگ اسٹینڈز قطحی برداشت نہیں، سی ٹی او لاہور
لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):سی ٹی او لاہور مستنصر فیروزنےٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کے حوالے افسران کو واضح پیغام جاری کر دیا ہے انہوں نے کہا کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر زیرو ٹولرنس اپنائی جائے، لین لائن، سٹاپ لائن، ون وے، کی خلاف ورزی پر بڑے کریک ڈاؤن کیا جائے، کوئی بھی موٹرسائیکل، گاڑی سٹاپ لائن سے آگے کھڑی نظر نہ آئے، وارننگ کے باوجود تجاوزات قائم کرنے والوں کےخلاف مقدمات درج کروائے جائیں، رانگ پارکنگ اور غیر قانونی پارکنگ اسٹینڈز قطعی برداشت نہیں کی جائے گی، بغیر ہیلمٹ اور بغیر لائسنس گاڑی چلانے والے کسی رعائت کے مستحق نہیں، لاہورمیں قانون شکنی کی کوئی گنجائش نہیں، منظم ٹریفک کیلئے سیف سٹی کمیروں سے بھی مدد لی جائے گی، ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر متعلقہ انچارج اور ڈی ایس پی جوابدہ ہوگا، کسی بھی ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر پہلے لائسنس چیک کیا جائے، لائسنس نہ ہونے کی صورت میں دیگر خلاف ورزی کے ساتھ جرمانہ کیا جائے، بغیر لائسنس، ون وے اور رانگ پارکنگ پر 2000 روپے جرمانہ ہوگا، ٹریفک پولیس لاہور پولیس کا چہرہ ہے، رویوں میں بھی بہتری آنی چاہیے، حادثات کے سدباب اور منظم ٹریفک کےلئے قوانین کی پاسداری کروائی جارہی ہے، شہری منظم ٹریفک کے حصول کیلئے ٹریفک قوانین کا احترام کریں۔