انٹرٹینمینٹ

میوزیم میں عالمی شہرہ آفاق آرٹسٹوں کے سینکڑوں فن پارے موجود ہیں جن سے ہزار ہاسالہ تہذیب وتمدن وثقافت جھلکتی ہے۔ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراء

عالمی شہرہ آفاق آرٹسٹوں عبدالرحمن چغتائی،استاد اللہ بخش،صادقین،شاکرعلی،ایس صفدر،حنیف رامے،شمزا،احمد پرویز،کولن ڈیوڈاوراسلم کمال کے فن پارے میوزیم کی زینت ہیں۔

لاہور پاکستان (نمائندہ وائس آف جرمنی):ایگزیکٹوڈائریکٹرلاہورآرٹس کونسل الحمراء محمد سلیم ساگر نے کہا ہے کہ الحمرا کلچرل کمپلیکس (قذافی سٹیڈیم)میں واقع الحمراء آرٹ میوزیم نئی سوچ،نئے ولوے کا موجب ہے، ہمارا مصور بے پناہ صلاحیتوں کا مالک ہے،فن پارے اعلی ٰ انسانی اقدار کو معاشرے میں پنپنے کا موقع فراہم کر رہے ہیں۔یہ بات ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراء محمد سلیم ساگر نے الحمرا آرٹ میوزیم کے دورہ کے موقع پر اپنے تاثرات میں کہی۔انھوں نے کہا کہ الحمراء آرٹ میوزیم تاریخی درسگاہ کی حیثیت رکھتاہے،مصوری کاشعبہ معاشرہ کو خوبصورت بنانے میں کلیدی کردار ہے،انھوں نے کہا کہ نئی نسل کے مصوروں کوعالمی شہرہ آفاق آرٹسٹوں کے کام سے ہم آہنگ کرنے کے لئے یہ پلیٹ فارم اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوارہاہے،الحمراء آرٹ میوزیم دیکھنے کیلئے کالجز،یونیورسٹوں کو باقاعدہ مدعو کردیا گیا ہے،گاہے بگاہے مختلف وفود آرٹ میوزیم کا دورہ کرتے رہتے ہیں، یہاں آرٹسٹ ٹاک شو بھی منعقد کئے جارہے ہیں۔انھوں نے کہا کہ الحمراء آرٹ میوزیم کی ٹیم نے اینامولیکا،کولن ڈیوڈمعین نجمی،غلام رسول،محمود بٹ، احمد شہباز، سلیمہ ہاشمی اور میاں اعجاز الحسن کے فن پاروں کو ان کی اصل شکل میں بحال کرکے ایک اہم سنگ میل عبور کیا ہے،یہ فن پارے آج الحمراء آرٹ میوزیم میں آویزاں میں جو انسانی سوچ کو وسعت عطا کررہے ہیں۔انھوں نے مزید کہا کہ کلچرل کمپلیکس میں مختلف رنگا رنگ تقاریب کو فروغ دینے کے لئے پلان تشکیل دیا جائے اور ایسے اقدامات کئے جائیں جن سے زیادہ سے زیادہ طلبہ وطالبات میوزیم کا دورہ کر کے اس میں قیمتی آرٹ کے اثاثہ سے مستفید ہو سکیں۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button