
ڈی جی ایل ڈی اے عامر احمد خان” جوڈیشل کمیشن واٹر اینڈ انوائرمنٹ “آفس کا دورہ
سید کمال حیدر ممبر جوڈیشل کمیشن واٹر اینڈ انوائرمنٹ، ایم ڈی واسا غفران احمد و دیگر کو سمن آبادانڈر پاس کے ماحولیاتی پہلوﺅں کے متعلق آگاہ کیا
لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):لاہورڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل عامر احمد خان نے جوڈیشل کمیشن واٹر اینڈ انوائرمنٹ کے دفتر کا دورہ کیا اورسید کمال حیدر ممبر جوڈیشل کمیشن واٹر اینڈ انوائرمنٹ اور دیگر ممبران کو سمن آباد انڈر پاس کے ماحولیاتی پہلوو¿ں کے متعلق آن بورڈ لیا۔ڈی جی ایل ڈی اے عامراحمدخان نے بتایا کہ سمن آباد انڈر پاس منصوبے کو ہر لحاظ سے ماحولیاتی تخفظ فراہم کیا جا رہا ہے۔صرف انہی درختوں کا کاٹا/منتقل کیا جائے گا جو انتہائی ضروری ہیں۔ ڈی جی ایل ڈے عامر احمد خان کی ایک درخت کے بدلے پانچ درخت لگانے کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ انڈر پاس منصوبے پر گرینری اور زیادہ سے زیادہ درخت لگانے جائیں گے۔ اس موقع پرچیف انجینئر ٹو مظہر حسین ، ایم ڈی واسا غفران احمد ، ڈائریکٹر پی ایچ اے، ماحولیات و دیگر محکموں کے افسران موجود تھے۔