مشرق وسطیٰ

دنیا کی کوئی طاقت قرآن کو مٹا سکتی ہے نہ قرآن والوں کو، پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن

اسلام وسعت اور اعتدال کا دین ہے فاصلے اہل مغرب نے پیدا کئے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز فیصل مسجد میں وفاق المدارس کے زیر اہتمام مسابقہ حفظ قرآن کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا

اسلام آباد پاکستان (نمائندہ وائس آف جرمنی):‌پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ دنیا کی کوئی طاقت قرآن کو مٹا سکتی ہے نہ قرآن والوں کو مٹا سکتی ہے، حکومت میں ہوں یا اپوزیشن میں قرآن و سنت کیلئے ہماری خدمات جاری رہیں گی ،اسلام وسعت اور اعتدال کا دین ہے فاصلے اہل مغرب نے پیدا کئے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز فیصل مسجد میں وفاق المدارس کے زیر اہتمام مسابقہ حفظ قرآن کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور، وفاق المدارس کے سیکرٹری جنرل مولانا محمد حنیف جالندھری نے بھی خطاب کیا،مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ قرآن کریم کو نذر آتش کرنا تنگ نظری اور اشتعال انگیزی نہیں تو اور کیا ہے ،ان کا کہنا تھا کہ ہمیں شائستگی کا درس دینے والے اپنی اداؤں پر غور کریں، وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور نے مقابلے کے انعقاد پر وفاق المدارس کے قائدین کو مبارکباد دی اور کہا کہ اس طرح کے سلسلے جاری رہنے چاہییں، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وفاق المدارس کے سیکرٹری جنرل مولانا محمد حنیف جالندھری نے کہا کہ مغربی دنیا میں قرآن کریم کی توہین کے واقعات نے ہمارے دل چھلنی کر دیئے ہیں، تمام انبیاء کی توہین کو جرم قرار دیا جائے، قرآن کریم، آسمانی کتابوں اور مقدس شخصیات کی توہین کسی صورت قابل قبول نہیں، ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے واقعات کی مذمت کرتے ہیں، علمائے کرام اپنے اپنے مدارس ،جامعات اور مساجد میں ایصال ثواب اور دعاؤں کا اہتمام کریں ،ان کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان کے نظریے اور جغرافیہ کا تحفظ کریں گے،ہم پاکستان کے پہرے دار ہیں،اس موقع پر تمام شرکاء نے ہاتھ بلند کر کے پاکستان کی ترقی اور استحکام کیلئے کردار ادا کرنے کے عزم کا اظہار کیا،حفظ قرآن کریم کے مسابقہ میں وفاق المدارس کی مسابقہ کمیٹی کے کنوینئر مولانا قاری احمد میاں تھانوی ،ڈپٹی کنوینئر مولانا قاری عبدالوحید،پنجاب کے ناظم مولانا قاضی عبدالرشید، مولانا عبدالقدوس محمدی اور دیگر نے بھی شرکت کی

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button