مشرق وسطیٰ

محکمہ سوشل ویلفیئر کی جانب سے پنجاب ایمپاورمنٹ آف پرسنز ود ڈس ابیلٹیز رُولز پر مشاورتی سیشن کا انعقاد کیا گیا

قوانین وضع ہونے سے پنجاب ایمپاورمنٹ آف پرسنز ود ڈس ابیلٹیز ایکٹ کے نفاذ میں مدد ملے گی

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):‌محکمہ سوشل ویلفیئر کی جانب سے پنجاب ایمپاورمنٹ آف پرسنز ود ڈس ابیلٹیز رُولز پر مشاورتی سیشن کا انعقاد کیا گیا۔ سیشن کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر محکمہ صحت و سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال پنجاب پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم تھے۔ سیشن کے شرکاء نے خصوصی افراد کے حوالے سے قانون سازی پر بحث و مشاورت کی۔ اس موقع پر سیکرٹری محکمہ سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال ظہور حسین، سیکرٹری ویمن ڈویلپمنٹ سمیرا صمد اور ڈی جی سوشل ویلفیئر مدثر ریاض ملک کے علاوہ خواتین و حضرات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ نگران صوبائی وزیر محکمہ صحت و سوشل ویلفیئراینڈ بیت المال پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم کا سیشن کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قوانین وضع ہونے سے پنجاب ایمپاورمنٹ آف پرسنز ود ڈس ابیلٹیز ایکٹ کے نفاذ میں مدد ملے گی۔ بہترین آگاہی سیشن کے انعقاد پر محکمہ سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال کے افسران کو شاباش اور مبارکباد دیتا ہوں۔ ہمیں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی امت ہونے پر فخر ہے۔ یہ دنیا مچھر کے پر کے برابر بھی نہیں ہے۔ سوشل ورک کبھی بھی محدود نہیں ہونا چاہئے۔ محکمہ سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال لوگوں سے بھلائی کا ادارہ ہے۔ خدمت انسانیت کا کوئی بارڈر نہیں ہوتا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب سید محسن نقوی کے ویژن کے مطابق محکمہ سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال میں بہتری لا رہے ہیں۔ یہ خاص لوگ ڈس ایبلڈ نہیں بلکہ ڈفرنٹلی ایبلڈ لوگ ہیں۔ اللہ تعالیٰ صابرین کے ساتھ ہوتا ہے۔ اللہ تعالیٰ نے ڈفرنٹلی ایبلڈ افراد کو دنیا میں ہی آزما لیا ہے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے امتی ہونے پر اللہ تعالیٰ کا شکر بجا لاتے ہیں۔ میں نے اپنے تمام جسمانی اعضاء دوسروں کیلئے وقف کر دیئے ہیں۔ اللہ تعالیٰ نے مجھے دنیا کے پانچ ممالک میں خدمت انسانیت کا موقع فراہم کیا ہے۔ اللہ تعالیٰ نے ہمیں ڈفرنٹلی ایبلڈ افراد کی خدمت کا نادر موقع بخشا ہے۔ ڈفرنٹلی ایبلڈ افراد کی ری ہیبلی ٹیشن کیلئے مراکز قائم ہونے چاہئیں۔ میرے لئے محکمہ سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال کا صرف ایک پورٹ فولیو ہی نہیں بلکہ عبادت کے مترادف ہے۔ سیکرٹری محکمہ سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال ظہور حسین نے شرکاء سے خطاب کے دوران کہا کہ جدید تقاضوں کے مطابق خصوصی افراد کی بحالی کے لیے قانون سازی وقت کی اہم ضرورت تھی۔ نگران صوبائی وزیر پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم کی آمد پر شکریہ ادا کرتے سیکرٹری ویمن ڈویلپمنٹ سمیرا صمد نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام سٹیک ہولڈرز کا ایک جگہ جمع ہو کر خصوصی افراد کے حوالے سے قانون سازی پر تبادلہ خیال خوش آئند ہے۔ ڈی جی سوشل ویلفیئر مدثر ریاض ملک نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خصوصی افراد کی فلاح و بہبود کیلئے محکمہ سوشل ویلفیئر اپنی بھرپور خدمات فراہم کر رہا ہے۔ اس موقع پر یو این ایف پی اے کی صوبائی سربراہ تانیہ درانی، ڈائریکٹر ایڈمن فیض نعیم وڑائچ، ڈائریکٹر سی آر ڈی پی عرفان گوندل، ڈویژنل ڈائریکٹرز اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button