مشرق وسطیٰ

کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت ایل ڈی اے کے مختلف امور بارے اہم اجلاس

سبزہ زار اور فیصل ٹاؤن سکیم کی بھی ڈیجیٹلائزیشن مکمل،26 دسمبر سے درخواستیں کی آن لائن پروسیسنگ شروع کر دی جائے گی۔ بریفنگ

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی)کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت ایل ڈی اے کے مختلف امور بارے اہم اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں سفٹنگ سیل کی ورکنگ، اسپورٹس کمپلیکس اور دیگر امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں ڈائریکٹر آئی ٹی نے مختلف اسکیموں کی ڈیجٹلائزیشن بارے بریفنگ دی۔جوہر ٹاؤن کے بعد سبزہ زار اور فیصل ٹاؤن کی بھی ڈیجیٹلائزیشن مکمل کر لی گئی ہے۔26 دسمبر بروز منگل سے سبزہ زار اور فیصل ٹاؤن کی درخواستیں کی پراسسنگ آن لائن شروع کر دی جائے گی۔منگل 26 دسمبر سے ایل ڈی اے ون ونڈو سیل پر سبزہ زار اور فیصل ٹاؤن کے رہائشی آن لائن درخواستیں جمع کروا سکیں گے۔جوہر ٹاؤن، فیصل ٹاؤن اور سبزہ زار کے بعد دیگر سکیموں کی ڈیجیٹلائزیشن کا کام بھی تیزی سے جاری ہے۔کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا نے کہا کہ ایل ڈی اے میں پرائیویٹ سیکٹر کی طرز پر ریفارمز کا سلسلہ جاری ہے۔اجلاس میں ایل ڈی اے سپورٹس کمپلیکس کے انتظامی و آپریشن امور بارے بریفنگ دی گئی۔گلبرگ سپورٹس کمپلیکس مکمل تیار، آئند چند روز میں کھولا جا رہا یے۔گلبرگ سپورٹس کمپلیکس کے بعد اسلامیہ گراؤنڈ سنت نگر اور تاجپورہ سپورٹس کمپلیکس بھی مکمل تیار ہیں جو کہ جلد کھولے جا رہے ہیں۔ اجلاس میں ڈائریکٹر آکشن نے ایل ڈی اے کی مختلف کمرشل پراپرٹیز کی مارکیٹنگ بارے بریفنگ دی۔اجلاس میں ایل ڈی اے ون ونڈو سے منسلک انڈیفکیشن سیل کی ری ویمپنگ کی پیش رفت بارے بھی بریفنگ دی گئی۔اجلاس میں چیف انجینئر ایل ڈی اے، ایڈیشنل ڈی جی ہاؤسنگ، ایڈیشنل ڈی جی یو پی، چیف ٹاؤن پلانر ٹو، ڈائریکٹر ایس پی یو، ڈائریکٹر سپورٹس، ڈائریکٹر آئی ٹی، ڈائریکٹر فنانس، ڈائریکٹر آکشن، سینئر لیگل ایڈوائزر اور متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button