
خواندگی کی اہمیت اجاگر کرنے لئے 2 روزہ آگاہی مہم چلائی جائے گی۔ ڈی جی لٹریسی
عالمی یوم خواندگی پر تمام اضلاع کے طلباء مابین مقابلہ مصوری بھی کروایا جائے گا۔ ڈاکٹر خرم شہزاد
لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی): محکمہ لٹریسی و نان فارمل ایجوکیشن کا عالمی یوم خواندگی کی تیاریوں کے حوالے سے جائزہ اجلاس ڈائریکٹر جنرل لٹریسی ڈاکٹر خرم شہزاد کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں افسران کو تفویض کی گئی ذمہ داریوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا جبکہ اضلاع اور سکولوں کی سطح پر ہونے والی سرگرمیوں کے انعقاد پر تفصیلی تبادلہ خیال سمیت بیشتر امور پر مشاورت کی گئی۔ اجلاس میں عوام الناس میں خواندگی کی اہمیت اجاگر کرنے کے لئے مختلف آگاہی مہمات پر بھی مشاورت ہوئی جبکہ اضلاع کی سطح پر "میرے مستقبل کا خواب” کے عنوان پر مصوری کا مقابلہ کروانے اور 3 بہترین آرٹ نمونوں پر خصوصی انعامات کا فیصلہ بھی کیا گیا۔ ڈی جی لٹریسی ڈاکٹر خرم شہزاد نے محکمہ کے تمام ضلعی افسران کو عالمی یوم خواندگی بھرپور انداز میں منانے کے لئے کلیدی کردار ادا کرنے اور اس حوالے سے کی جانے والی تیاریوں پر باقاعدگی کے ساتھ آگاہ رکھنے کی ہدایت کی۔ اجلاس میں یونیسیف اور جائیکا کے نمائندگان نے بھی شریک ہوئے۔