
وزیر اعلی محسن نقوی کا میانوالی میں چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنانیوالے پنجاب پولیس کے بہادر جوانوں کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین
پنجاب پولیس کے جوانوں نے دلیری سے دہشت گردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا، بہادر سپوتوں پر ناز ہے،پولیس نے جرات و بہادری کی ایک اور تاریخ رقم کی:محسن نقوی
پاکستان لاہور(نمائندہ وائس آف جرمنی):وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نے میانوالی میں قبول خیل چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنانیوالے پنجاب پولیس کے بہادر جوانوں کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے کہا کہ پنجاب پولیس کے جوانوں نے دلیری سے دہشت گردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا۔ پنجاب پولیس کے بہادر سپوتوں پر ناز ہے۔ پولیس نے جرات و بہادری کی ایک اور تاریخ رقم کی۔ وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے کہا کہ دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنانے والے پولیس جوان قوم کے ہیرو ہیں۔پنجاب پولیس کے جری جوانوں نے دہشت گردوں کا جس بہادری سے مقابلہ کیا اس پر قوم کو فخر ہے۔محسن نقوی نے کہا کہ ڈی پی او میانوالی اور تمام پولیس جوانوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔ پنجاب حکومت اپنی پروفیشنل فورس کے بہادر جوانوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کرے گی۔