
سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ کی زیر صدارت اہم اجلاس، انسداد منشیات کے حوالے سے ایکشن پلان کا جائزہ لیا گیا
سی سی پی او لاہور کامنشیات فروشی کے مکروہ دھندے میں ملوث بڑے مگرمچھوں کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کرنے کا حکم. منشیات کی سپلائی چین توڑنے کے لئے پولیس افسران کو متعلقہ اداروں کے ساتھ مل کر کام کرنے کی ذمہ داریاں تفویض ڈرگ فری لاہورکے مشن کی تکمیل کیلئے موثر اقدامات کرنا ہوں گے۔بلال صدیق کمیانہ
لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی): سربراہ لاہور پولیس بلال صدیق کمیانہ کی زیر صدارت کیپٹل سٹی پولیس ہیڈ کوارٹرز میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں انسداد منشیات کے حوالے سے ایکشن پلان کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں منشیات فروشی کے خلاف درج زیر التواء مقدمات اورپینڈنگ روڈ سرٹیفیکیٹس پر پیش رفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔اجلاس کوبتایا گیا کہ انسدادِ منشیات مہم کے تحت رواں سال منشیات فروشوں کے خلاف2630مقدمات درج کر کے2720ملزمان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے۔ گرفتار ملزمان کے قبضہ سے76کلو سے زائد ہیروئن،36کلو سے زائد آئس،2083کلو سے زائد چرس اور16679لیٹر شراب برآمد ہوئی۔
سی سی پی او لاہور نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈرگ فری لاہورکے مشن کی تکمیل کیلئے مؤثر اقدامات کرنا ہوں گے۔بلال صدیق کمیانہ نے منشیات کی سپلائی چین توڑنے کے لئے پولیس افسران کو متعلقہ اداروں کے ساتھ مل کر کام کرنے کی ذمہ داریاں تفویض کرتے ہوئے منشیات فروشی کے مکروہ دھندے میں ملوث بڑے مگرمچھوں کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کرنے کے احکامات جاری کئے۔سی سی پی او لاوہور نے نارکوٹکس انوسٹی گیشن یونٹ کو کارکردگی میں بہتری لانے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ منشیات کے خاتمے کیلئے وضع کردہ لائحہ عمل پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل کو منشیات کی لعنت سے محفوظ رکھنے کیلئے والدین اور اساتذہ سمیت معاشرے کے تمام طبقات کو کردار ادا کرنا ہوگا۔اجلاس میں ڈی آئی جی(آپریشنز)سید علی ناصر رضوی،ڈی آئی جی(انوسٹی گیشن) ذیشان اصغر، ڈی آئی جی (آرگنائزڈکرائم یونٹ) عمران کشور، ایس ایس پی(آپریشنز)سیدعلی رضا، ایس ایس پی(ایڈمن) عاطف نذیر، ایس ایس پی(انوسٹی گیشن) انوش مسعود چوہدری، ایس پی(آرگنائزڈ کرائم یونٹ)ساؤتھ آفتاب پھلروان اورایس پی(آرگنائزد کرائم یونٹ) نارتھ فرقان بلال کی شرکت کی۔