مشرق وسطیٰ

ہمیں صحت مند زندگی گزارنے کیلئے صحت مند لائف سٹائل اپنانا ہوگا، نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم

کانفرنس میں دنیا بھر سے ایکسپرٹس شرکت کیلئے آ رہے ہیں۔ پاکستان آبادی کے اعتبار سے اگلے بیس سال بعد دنیا کا تیسرا بڑا ملک بننے جا رہا ہے۔

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):‌نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم نے مقامی ہوٹل میں سی سی ایل کی جانب سے مائنڈ اینڈ گٹ کونیکشن کے عنوان پر منعقدہ آگاہی سیمینار میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر آفتاب محسن، کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی سے پروفیسر ڈاکٹر محمد عمران، ڈاکٹر جنید رسول، علامہ اقبال میڈیکل کالج سے پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود خان، پروفیسر ڈاکٹر طارق وسیم، کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی سے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر صومیہ اقتدار، گلاب دیوی ہسپتال سے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر وفا قیصر اور ڈاکٹرز کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ ڈاکٹر صومیہ اقتدار نے اپنے خطاب کے دوران آگاہی سیمینار کے عنوان کی اہمیت کو اجاگر کیا۔
نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم نے اس موقع پر کہا کہ انتہائی اہم موضوع پر آگاہی سیمینار کے انعقاد پر سی سی ایل و دیگر سٹیک ہولڈرز کو شاباش اور مبارکباد دیتا ہوں۔ ہمیں صحت مند زندگی گزارنے کیلئے صحت مند لائف سٹائل اپنانا ہوگا۔ پاکستان سوسائٹی آف انٹرنل میڈیسن 22 سے 24 ستمبر کو پی سی بھوربن میں بین الاقوامی کانفرنس کرنے جا رہی ہے۔ کانفرنس میں دنیا بھر سے ایکسپرٹس شرکت کیلئے آ رہے ہیں۔ پاکستان آبادی کے اعتبار سے اگلے بیس سال بعد دنیا کا تیسرا بڑا ملک بننے جا رہا ہے۔ ہمیں عوام کو اسی تناسب سے صحت کی بہتر سہولیات فراہم کرنا ہوں گی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب سید محسن نقوی کے ویژن کے مطابق عوام تک صحت کی بہتر سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہیں۔ آج ہم اس آگاہی سیمینار سے بہت کچھ سیکھ کر جا رہے ہیں۔ عوام کو صحت کی بہتر سہولیات فراہم کرنے کیلئے اعدادوشمار کی بنیادی اہمیت ہوتی ہے۔ پاکستان میں ہر پچاس سال کا شخص بلڈ پریشر کا شکار ہو رہا ہے۔ پاکستانی عوام کو مختلف خطرناک اور جان لیوا بیماریوں اور وباؤں سے بچانے کیلئے ہمیں جدید ٹیکنالوجی کا سہارا لینا ہوگا۔ اللہ تعالیٰ ہمیں پاکستان کی صدق دل سے خدمت کرنے کی توفیق عطا فرمائیں۔ نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم نے سیمینار کے اختتام پر مقررین کے درمیان یادگاری شیلڈز بھی تقسیم کیں۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button