مشرق وسطیٰ

لیسکو ریجن میں بجلی چوروں کیخلاف آپریشن ساتویں روز بھی جاری،بجلی چوری کے خاتمے کے لئے کوشاں ہیں۔چیف ایگزیکٹو انجینئر شاہد حیدر

لیسکو ترجمان کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق لیسکو میں ساتویں روز کے آپریشن کے دوران تمام سرکل میں 411کنکشنز بجلی چوری میں ملوث پائے گئے

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):‌وزیرِاعظم پاکستان اور وزارت توانائی کی ہدایات پرلیسکوکے چیف ایگزیکٹو انجینئر شاہد حیدر کی زیر نگرانی لیسکو ریجن میں بجلی چوروں کیخلاف آپریشن جاری ہیں۔ لیسکو ترجمان کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق لیسکو میں ساتویں روز کے آپریشن کے دوران تمام سرکل میں 411کنکشنز بجلی چوری میں ملوث پائے گئے۔تمام بجلی چوروں کے خلاف ایف آئی آرز کی درخواستیں متعلقہ تھانوں میں دائر کر دی گئی ہیں جن میں سے222ایف آئی آرز رجسٹرڈ ہو چکی ہیں جبکہ6 ملزمان کو گرفتار بھی کیا گیاہے، پکڑے جانے والے کنکشنز میں 2زرعی،12کمرشل اور397ڈومیسٹک تھے۔تمام کنکشنز منقطع کر کے ان کو757,824 یونٹس ڈٹیکشن بل کی مد میں چارج کئے گئے ہیں جن کی رقم 37,236,679 (تین کڑوربہتر لاکھ چھتیس ہزارچھے سو اناسی)روپے ہے۔بجلی چوروں کیخلاف کئے جانے والے آپریشن میں بڑے زرعی اور کمرشل صارفین بھی بجلی چوری میں ملوث پائی گئے۔ ان تمام کے کنکشنز بھی منقطع کئے گئے اور ان کو ڈٹیکشن یونٹس چارج کئے گئے تفصیل کے مطابق ہاشم پارک خاکی میں زرعی کنکشن کو 45000یونٹس (1,000,000)روپے،پھلراں والا حویلی میں کمرشل کنکشن کو4242 یونٹس(258,762)روپے،V42/D SP حویلیمیں ڈائریکٹ سپلائی کو2940 یونٹس(179,340)روپے،مہتاب رائے حویلی پر ڈائریکٹ سپلائی کو 4048یونٹس،(161,920)روپے کی رقم چارج کی گئی ہے۔دریں ازاں شیخوپورہ سرکل میں 100KVAکا اللیگل ٹرانسفارمر پکڑا گیا جبکہ اس کا سینکشن 25KVAتھا موقع پر ٹرانسفارمر اتار لیا گیا۔بلال کالونی سب ڈویژن کے علاقے اچھوگل میں 5ٹیوب ویلز کو ڈائریکٹ سپلائی سے بجلی چوری کرتے پکڑا گیا۔ساؤتھ سرکل کی الطاف کالونی سب ڈویژن کے علاقے میں 1ٹیوب ویل ڈائریکٹ سپلائی سے بجلی چوری کرتے پکڑا۔تفصیل کے مطابق لیسکو ریجن میں ساتویں روز کے آپریشن کے دوران کل1954کنکشن چیک کئے گئے،1951کنکشن کیخلاف ایف آئی آر کی درخواستیں جمع کروائی گئیں جن میں سے 1288درخواستیں رجسٹرڈ ہو چکی ہیں۔کل 99ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔بجلی چوروں کو اب تک5,445,077یونٹس چارج کئے گئے ہیں جن کی رقم (245,020,314)چوبیس کڑورپچاس لاکھ بیس ہزارتین سوچودہ روپے ہے۔ واضح رہے بجلی چوروں کیخلاف آپریشنز وفاقی پاور ڈویژن کی جانب سے دی گئی ہدایات کے مطابق کیئے جا رہے ہیں اور چیف ایگزیکٹو انجینئر شاہد حیدر بذاتِ خود ان آپریشنز کی نگرانی کر رہے ہیں۔ لیسکو چیف کا کہنا ہے کہ بجلی چوری کے مکمل خاتمے تک بلا تفریق گرینڈ آپریشن جاری رہے گا۔ آپریشن کے دوران بجلی چوروں کے ساتھ ساتھ ان کی سرپرستی کرنیوالے لیسکو افسران و ملازمین کو بھی قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button