
مشرق وسطیٰ
پاکستان ریلوے افسران کا عبدالحمید رازی کو پرائیڈ آف پرفارمینس ایوارڈ ملنے پر خراج تحسین۔
عبدالحمید رازی کئی نوبل انعام یافتہ تصانیف کا پنجابی میں ترجمہ کر چکے ہیں۔ عبدالحمید رازی پنجابی میں تین سفرنامے بھی تصنیف کر چکے ہیں۔
لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی): پاکستان ریلوے سے گریڈ 22 میں ریٹائر ہونے والے افسر عبدالحمید رازی آجکل وفاقی محتسب اعلی پنجاب ریجن کے انچارج کے طور پر خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ حکومت پاکستان نے پنجابی ادب کے فروغ کیلئے ان کی خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں پرائیڈ آف پرفارمینس ایوارڈ سے نوازا۔ عبدالحمید رازی کئی نوبل انعام یافتہ تصانیف کا پنجابی میں ترجمہ کرنے کے علاوہ پنجابی میں تین سفرنامے بھی تصنیف کر چکے ہیں۔ ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ریلوے محمد حنیف گل نے بھی ان کو یادگاری شیلڈ پیش کی ہے. ڈی ایس ریلوے نے محکمے کیلئے ان کی پیشہ ورانہ خدمات کو سراہتے ہوئے ان کو مبارک باد بھی دی اور کہا کہ عبدالحمید رازی نےماں بولی کی بڑھوتری کیلئے بیش بہا خدمات سرانجام دیں ہیں جو کہ قابل ستائش ہیں۔