
اہلکاروں کی گھٹیا حرکت ایک معذور دوکاندار کی دہائی جس کے ٹھیلے سے چیزیں زبردستی اٹھا لی، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا دبنگ ایکشن
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا ہیکہ پولیس accountable ہے، پولیس کا کام تحفظ دینا ہے،لوٹ مار کرنا نہیں
لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا ہیکہ پولیس accountable ہے، پولیس کا کام تحفظ دینا ہے،لوٹ مار کرنا نہیں، گزشتہ دنوں ایک معذور دوکاندار کی دہائی پر جس کے ٹھیلے سے چیزیں زبردستی اٹھا لے جانے والے اہلکاروں کی گھٹیا حرکت پر پولیس خاموش نہیں رہی بلکہ اس حرکت کو ایسے treat کیا جیسے کسی نے ڈاکہ ڈالا ہو، اس گاڑی کو ٹریس کیا گیا،ایس ایس پی علی رضا نے اس متاثرہ شخص سے ملاقات کی۔ ڈی آئی جی آپریشنز لاہور علی ناصر رضوی نے اس کی مدد کی، ذمہ داران کو ٹریس کرکے ان کی اکاونٹیبلیٹی کا پراسس شروع ہے اور اس انکوائری کا رزلٹ ہم آپ کے سامنے لائیں گے،
پنجاب پولیس کا محکمہ عوام کو جوابدہ ہے، پولیس کا کام عوام کو تحفظ فراہم کرنا ہے لیکن اگر کوئی اہلکار اس وردی کا غلط استعمال کرے گا یا لوگوں کےساتھ ذیادتی کرے گا تو اسکے خلاف سخت سے سخت ایکشن لیا جائے گا اور ہم انکا مکروہ چہرہ عوام کے سامنے لاتے رہے گئے۔ تفصیلات جانیں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے ویڈیو پیغام میں۔۔