مشرق وسطیٰ

پنجاب گورنمنٹ وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی سے وفاقی وزیر اسعد محمود کی ملاقات

قومی شاہراہوں پر حادثات کی روک تھام کیلئے پنجاب سے جانے والی گاڑیوں کیلئے فٹنس سرٹیفکیٹ لازمی قرار

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):‌ وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی سے وفاقی وزیر مواصلات مولانا اسعد محمود نے ملاقات کی۔
ملاقات میں پنجاب میں روڈز کی تعمیرومرمت اوربحالی کے پراجیکٹس پر تبادلہ خیال کیا گیا،دونوں شخصیات کے درمیان عوام کی سہولت کیلئے سڑکوں کی تعمیرومرمت کے منصوبے کی بروقت تکمیل پر اتفاق ہوا، ملاقات میں موٹرویز پر اوورچارجنگ روکنے کیلئے این ایچ اے سٹاف کو پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کے محدود اختیارات دینے کا بھی فیصلہ ہوا۔ملاقات میں قومی شاہراہوں پر حادثات کی روک تھام کیلئے پنجاب سے جانے والی گاڑیوں کیلئے فٹنس سرٹیفکیٹ لازمی قرار دینے پر بھی اتفاق ہوا.
وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی اور وفاقی وزیر مواصلات مولانا اسعد محمود نے ہائی ویز اورموٹر ویز پر مال بردار گاڑیوں کیلئے ایکسل لوڈ کنٹرول کیلئے ضروری اقدامات پر اتفاق کیا۔
ملاقات میں سیکرٹری مواصلات کیپٹن ر خرم آغا ، چیف سیکرٹری پنجاب، چئیرمین پی اینڈ ڈی، ایڈشنل چیف سیکرٹری ہوم، ممبر فائنانس محمد طیب سمیت دیگر حکام بھی شریک

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button