
گوجرانوالہ پاکستان پی ایچ اے کی آمدنی میں اضافے کیلئے مجوزہ بزنس پلان پر عمل در آمد کا آغاز کیا جار ہاہے، ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے شاہد عبا س جوتہ
گلشن اقبال پارک میں بچوں کیلئے سکیٹنگ،سوئمنگ پول اورالفتح گراؤنڈ پیپلز کالونی میں 4سے 5کنال پر مشتمل سپورٹس ایرینا بنایا جائے گا جہاں پر کرکٹ پچزاور نیٹ کی سہولت مہیا کرنے کے ساتھ فن لینڈ اور ہٹ نما شاپس بھی بنائی جائیں گی
گوجرانوالہ پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی): ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے شاہد عبا س جوتہ نے کہا ہے کہ پی ایچ اے کی آمدنی میں اضافے کیلئے مجوزہ بزنس پلان پر عمل در آمد کا آغاز کیا جار ہاہے۔پی ایچ اے کی آمدن میں اضافہ و خود انحصاری کیلئے تجاویز پر عمل کیلئے ہنگامی اقدامات اٹھاتے ہوئے تمام دستیاب وسائل بروئے کارلائے جارہے ہیں۔گلشن اقبال پارک میں بچوں کیلئے سکیٹنگ،سوئمنگ پول اورالفتح گراؤنڈ پیپلز کالونی میں 4سے 5کنال پر مشتمل سپورٹس ایرینا بنایا جائے گا جہاں پر کرکٹ پچزاور نیٹ کی سہولت مہیا کرنے کے ساتھ فن لینڈ اور ہٹ نما شاپس بھی بنائی جائیں گی۔پی ایچ اے کی حدود میں واقع گرین بیلٹس پر پرائیویٹ نرسری مالکان کیلئے مختص جگہوں پرمینٹننس چارجز وصول کیے جائیں گے جبکہ ماڈل ٹاؤن گرین بیلٹس استعمال کرنے والوں سے بھی مینٹینس چارجزگرین بیلٹس وصول کیے جائیں گے۔اِن خیالات کا اظہار انہوں نے مجوزہ بزنس پلان کے حوالے سے پی ایچ اے ہیڈ آفس میں منعقدہ میٹنگ میں گفتگو کے دوران کیا۔اُن کا کہنا تھا کہ پارکوں کے باہر پارکنگ سٹینڈز پر بھی کام جاری ہے۔پی ایچ اے کی کارکردگی کا گراف بلند کرنے پر فوکس ہے۔آمدنی کے دیگر ذرائع تلاش کرتے ہوئے ادارے کی تعمیر و ترقی کے لیئے کوشاں ہیں۔