
ریلوے لاہور ڈویژن شعبہ لینڈ سے رواں مالی سال 2000 ملین ریونیو حاصل کرنے سے متعلق میٹنگ کا انعقاد ہوا۔
میٹنگ میں شعبہ لینڈ سے رواں مالی سال کے دوران 2000 ملین ریونیو حاصل کرنے کا جامع پلان بنایا گیا۔ دوکانوں کی نیلامی اور دیگر لینڈ کی لیزنگ شفاف بنائی جائے گی۔ ڈی ایس ریلوے، ڈپٹی ڈی ایس ریلوے
لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی): ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ریلوے محمد حنیف گل کی ہدایت پر رواں مالی سال سے متعلق کمیٹی روم میں اہم میٹنگ کا انعقاد ہوا۔ ڈپٹی ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ریلوے عمران مشال اور ڈپٹی ڈائریکٹر پراپرٹی اینڈ لینڈ توصیف ظفر کی سربراہی میں ہونے والی میٹنگ میں شعبہ لینڈ سے رواں مالی سال کے دوران 2000 ملین ریونیو حاصل کرنے کا جامع پلان بنایا گیا۔ میٹنگ میں لاہور ڈویژن کے ڈویژنل ایگزیکٹو انجینئر واصف اکرام کے علاوہ ڈویژن کے تمام اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئرز سمیت انسپیکٹر آف ورکس کو خصوصی طور پر مدعو کیا گیا۔ اس موقع پر شعبہ لینڈ سے ریونیو حاصل کرنے سے متعلق شرکاء کی جانب سے مختلف تجاویز بھی زیربحث آئیں۔ اس کے علاوہ میٹنگ کے دوران شعبہ لینڈ سے ہدف کے مطابق ریونیو حاصل کرنے کے حوالے سے اے ای اینز اور آئی او ڈبلیوز کو خصوصی ہدایات و احکامات بھی دیئے گئے۔ اس موقع پر ڈی ایس ریلوے اور ڈپٹی ڈی ایس ریلوے کا کہنا تھا کہ دوکانوں کی نیلامی اور دیگر لینڈ کی لیزنگ شفاف بنائی جائے گی تاہم ریلوے لاہور ڈویژن کی ایک ایک انچ زمین کو مارکیٹ ریٹ کے مطابق زیر استعمال لایا جائے گا۔ میٹنگ میں پچھلے مالی سال کی جائزہ رپورٹ کے حوالے سے بتایا گیا کہ پچھلے مالی سال کے دوران ڈی ایس ریلوے محمد حنیف گل کی قیادت میں لاہور ڈویژن نے شعبہ لینڈ سے 1100 ملین ریونیو حاصل کرکے ایک تاریخ رقم کی ہے۔ اس طرح لاہور ڈویژن پچھلے مالی سال کے دوران شعبہ لینڈ سے 1000 ملین سے زائد ریونیو حاصل کرنے والی پاکستان ریلوے کی پہلی ڈویژن ہونے کا اعزاز اپنے نام کر چکی ہے تاہم اس سال بھی لینڈ لیزنگ سے متعلق موثر پالیسیز بناکر 2000 ملین ریونیو حاصل کریں گے۔