
ڈی جی پی ایچ اے لاہور محمد طاہروٹو کاجیل روڈ ،لبرٹی گول چکر اورگلبرگ نرسری کا دورہ
ڈی جی پی ایچ اے نے گلبر گ نرسری میں پھولوں اور پودوں کی نگہداشت کے حوالے سے بریفنگ لی اورنرسری میں خود سے بڑی تعداد میں پھولوں اور پودوں سے نئے پلانٹس کی افزائش کی ہدایات جاری
لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):ڈی جی پی ایچ اے محمد طاہر وٹو نے صوبائی دارالحکومت کی خوبصورتی کو مزید بڑھانے کیلئے مختلف شاہراؤں جیل روڈ ،لبرٹی گول چکر اورگلبرگ نرسری کا دورہ کیا۔ ڈی جی پی ایچ اے نے لبرٹی ، مین بلیوورڈ گلبرگ میں ری ماڈلنگ ہونے والی گرین بیلٹس کے کام کا جائزہ لیا ۔ ڈی جی پی ایچ اے نے گلبر گ نرسری میں پھولوں اور پودوں کی نگہداشت کے حوالے سے بریفنگ لی اورنرسری میں خود سے بڑی تعداد میں پھولوں اور پودوں سے نئے پلانٹس کی افزائش کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ پی ایچ اے کی نرسریوں میں موسمی پھولوں اور پودوں کی افزائش اولین ترجیحات ہیں ۔ پی ایچ اے محکمے کی نرسریوں سے شہر میں شجرکاری کیلئے پھولوں اور پودوں کی کاشت کررہا ہے۔ڈی جی پی ایچ اے محمد طاہر وٹو نے مزیدکہا کہ پی ایچ اے کی نرسری میں ٹریک پانی و بجلی کی سپلائی باؤنڈری وال اور دیگر سہولیات فراہمی کو بھی یقینی بنارہے ہیں ۔پارکس ، گرین بیلٹس میں پودوں کی کٹائی اور صفائی روزانہ کی بنیاد پر جاری ہے۔موسمی شدید کو کم کرنے کیلئے پھولوں اور پودوں کیلئے پانی کی فراہمی کو یقینی بنارہے ہیں۔