مشرق وسطیٰ

زبیر حسین کھرل کو ایم ڈی پنجاب منرل کارپوریشن تعینات کردیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ ملک کے معاشی استحکام کے لیے ترقیاتی منصوبوں کو تیزی سے مکمل کر کے تین سال کے قلیل عرصے میں کم از کم ایک بلین ریونیوسالانہ پیدا کرنے کے لئے اقدامات کئے جائیں گے

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):‌زبیر حسین کھرل نے تعیناتی کے بعد کہا کہ پنجاب بھر میں تمام منرلز کی پروڈکشن میں اضافہ کیا جاۓ گا، ریوینیو میں اضافے کے لئے موجودہ مائنز کی کپیسٹی بلڈنگ کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ ملک کے معاشی استحکام کے لیے ترقیاتی منصوبوں کو تیزی سے مکمل کر کے تین سال کے قلیل عرصے میں کم از کم ایک بلین ریونیوسالانہ پیدا کرنے کے لئے اقدامات کئے جائیں گے، کارکن مزدوروں کی فلاح و بہبود اور حفاظت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور تمام مائننگ لاز پر سختی سے عمل درآمد کیا جاۓ گا۔
یاد رہے کہ اس سے پہلے زبیر حسین کھرل 5 سال سیکرٹری پنجمن بھی رہ چکے ہیں۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button