تازہ ترینمشرق وسطیٰ

پنجاب اور کے پی کے میں حکومت کے خواب دیکھنے والوں کو منہ کی کھانی پڑے گی: فیاض الحسن چوہان

پی ڈی ایم کے نا اہل ٹولے کے پاس نہ ہمت اور نہ تحریک عدم اعتماد کیلئے عددی اکثریت:فیاض الحسن چوہان

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):‌ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب فیاض الحسن چوہان نے پی ڈی ایم کی جانب تحریک عدم اعتماد پر بیان دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب اور کے پی کے میں حکومت کے خواب دیکھنے والوں کو منہ کی کھانی پڑے گی۔ پی ڈی ایم کے نا اہل ٹولے کے پاس نہ ہمت اور نہ تحریک عدم اعتماد کیلئے عددی اکثریت۔ انہوں نے کہا کہ کے پی کے اور پنجاب میں حکومت بنانا ان کا خواب ہی رہ جائے گا۔ ان کے پاس صرف کھوکھلے نعرے ہیں، عدم اعتماد لانا ان کے بس کی بات نہیں۔ انکا کہنا تھا کہ یہ الیکشنز سے بھاگتے ہیں کیوں کہ اب عوام کے ووٹ سےکبھی منتخب نہیں ہو سکتے۔ان اقتدار کے بھوکے امپورٹڈ حکمرانوں کو ملک کی کوئی فکر نہیں۔ یہ اپنے مفادات کی جنگ لڑی رہے ہیں۔ ملک مہنگائی ، بے روزگاری اور بدامنی میں ڈوبا ہوا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ صرف آٹھ ماہ میں اسٹیٹ بینک پالیسی ریٹ ٪9.75 سے ٪16 پر پہنچ گیا ہے۔
باؤ جی 80فیصد بند شریانوں کے ساتھ یورپ فتح کرنے نکلے ہوئے ہیں۔ جب پاکستان جانے کا نام آتا ہے تو ساری بیماریاں اس کو لگ جاتی ہیں۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button