مشرق وسطیٰ

لیسکو ڈائریکٹر ریکوری رائے مسعود کھرل کی زیرِصدارت زوم میٹنگ کا انعقاد

اجلاس کے دوران ڈائریکٹرریکوری رائے مسعود کھرل نے نادرن اورننکانہ سرکل کے افسران سے ریکوری کے معاملات سے متعلق استفسار کیا۔ ڈائریکٹر ریکوری نے متعلقہ افسران سے ریکوری کی موجودہ صورتحال اور ریکوری کو بہتربنانے کے لیے آئندہ کے لائحہ عمل سے متعلق بھی سوال کیا

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی): لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) کے کسٹمر سروسز ڈائریکٹر رائے محمد اصغر کی ہدایات کی روشنی میں ڈائریکٹر ریکوری رائے مسعود کھرل کی زیرِ صدارت نادرن اور ننکانہ سرکل کی کارکردگی بارے میٹنگ کی گئی جس میں متعلقہ افسران کو چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر شاہد حیدر کی ہدایات پہنچائی گئیں۔
اجلاس کے دوران ڈائریکٹرریکوری رائے مسعود کھرل نے نادرن اورننکانہ سرکل کے افسران سے ریکوری کے معاملات سے متعلق استفسار کیا۔ ڈائریکٹر ریکوری نے متعلقہ افسران سے ریکوری کی موجودہ صورتحال اور ریکوری کو بہتربنانے کے لیے آئندہ کے لائحہ عمل سے متعلق بھی سوال کیا۔ اجلاس کے دوران رائے مسعود کھرل نے متعلقہ افسران کو ریکوری بہتر بنانے کے لیے خصوصی حکمت عملی سے متعلق آگاہ کیا، انہوں نے کہا کہ جو میٹرز ایم اینڈ ٹی ڈیپارٹمنٹ کو بھیجے جانے ہیں ان کا بھی فالو اپ لیا جائے۔ڈائریکٹر ریکوری رائے مسعود کھرل نے ہدایت کی کہ جو افسران و ملازمین کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کر رہے ان کے خلاف فوری طور پر محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button