
الحمراء میں محبت و میراث کی کہانی پر مبنی شاہکار ڈرامہ ”ہیر وارث شاہ“ پیش کیا گیا۔
ڈرامہ الحمراء،آل پاکستان چائینز اوورسیز یوتھ فاؤنڈیشن اور ڈلفن کمونی کیشن کی مشترکہ پیشکش تھی۔ ارشد چہل نے ڈرامہ کو تحریر کیا جبکہ عاصمہ اسماعیل بٹ ہدایتکار ہیں۔
لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):لاہور آرٹس کونسل الحمراء میں محبت و میراث کی کہانی پر مبنی شاہکاردو روزہ ڈرامہ ”ہیر وارث شاہ“ پیش کیا گیا۔ڈرامہ الحمراء،آل پاکستان چائینز اوورسیز یوتھ فاؤنڈیشن اور ڈلفن کمونی کیشن کی مشترکہ پیشکش تھی۔ارشد چہل نے ڈرامہ کو تحریر کیا جبکہ عاصمہ اسماعیل بٹ ہدایتکار ہیں۔ڈرامہ میں اداکاروں نعیم خان، کلیم خان، صابر شاہ،محبوب الیاس،سپنا شاہ،سونیا خان،بابر عباس، شہزادی،شہناز،شیبا بٹ، عمران رشدی و دیگر نے اپنی اداکاری کے جوہر دیکھائے۔پنجاب کی دھرتی کی لازوال داستان پر مبنی ڈرامہ دیکھنے والوں کے دلوں میں گھر کر گیا۔ایگزیکٹوڈائریکٹر لاہور آرٹس کونسل الحمراء طارق محمود چوہدری نے اس حوالے سے اپنے تاثرات میں کہا کہ پنجاب کی مٹی بڑی خوشبو دار ہے،عظیم ادب پیدا کیا،الحمراء تھیٹر کو فروغ دے رہا ہے،الحمراء ملکی ثقافتی تنوع و تابندہ روایات کو تقویت بخش رہا ہے،ہماری دھرتی عظیم تہذیب کا مسکن اور درخشاں اقدار کی امین ہے۔ہال میں موجود لوک کہانی میں دلچسپی رکھنے والوں نے تھیٹر ڈرامے کے فنکاروں کو دل کھول کر داددی۔