
لاہور لبرٹی چوک میں لاہور ٹریفک پولیس نے آٹسٹک بچوں کی دیکھ بھال کےلئے آٹزم آگاہی مہم کا آغاز کردیا
افتتاحی تقریب میں سی ٹی او لاہور مستنصر فیروز، اے ایس پی شہربانو، سرکل انچارجز، آٹسٹک فیملیز نے شرکت کی انہوں نے کہا کہ آٹزم کوئی بیماری نہیں، آٹزم ایک اعصابی، ذہنی کیفیت کا نام ہے، ایسے بچے اور افراد ہماری خصوصی شفقت کے منتظر ہوتے ہیں
لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی): لاہور ٹریفک پولیس نے لبرٹی چوک سے آٹزم آگاہی کیلئے مہم کا آغاز کردیا، آگاہی مہم کی افتتاحی تقریب میں سی ٹی او لاہور مستنصر فیروز، اے ایس پی گلبرگ مس شہزبانو، ڈی ایس پی گلبرگ سرکل، ایجوکیشن ٹیم، آٹسٹک فیملیز اور بچوں نے شرکت کی، اس موقعہ پر سی ٹی او لاہور مستنصر فیروز نے آٹزم کے حوالے سے میڈیا بریفنگ دی، ان کا کہنا تھا کہ آٹزم کوئی بیماری نہیں، آٹزم ایک اعصابی، ذہنی کیفیت کا نام ہے،ایسے بچے یا بالغ ، نارمل افراد سے ہٹ کر برتاؤ کرتے ہیںں، آٹسٹک بچے زیادہ شور، گرمی، دھوپ اور تیز روشنی میں مختلف برتاؤ کرتے ہیں، مستنصر فیروز کا کہنا تھا کہ آٹسٹک بچوں کو خصوصی کئیر کی ضرورت ہوتی ہے، آٹسٹک افراد کی مدد کر کے انہیں معاشرئے کا کارآمد فرد بنایا جاسکتا ہے،شہریوں میں آٹزم کے متعلق آگاہی فراہم کرنا ہم سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے، لاہور ٹریفک پولیس دوران سفر گاڑی، موٹرسائیکل پر سوار ایسے بچوں، بالغوں کو خصوصی خیال رکھے گی، علاوہ ازیں نوپارکنگ زون میں ایسی گاڑیوں کو کھڑا ہونے کی اجازت ہوگی، مستنصر فیروز کامزید کہنا تھا کہ ایسے بچوں، بالغ اور گاڑیوں کو خصوصی اسٹیکرز بھی جاری کئے جارہے ہیں.