
حجاب ترقی میں رکاوٹ نہیں بلکہ عورت کا تاج زریں ہے. ثمینہ سعید
حجاب اسلامی تہذیب کی نمائندگی کرتا ہے، اسلام میں حجاب کی مخاطب صرف عورت نہیں،بلکہ معاشرے کا ہر فرد ہے حجاب کی مخاطب صرف عورت نہیں،بلکہ معاشرے کا ہر فرد ہے۔ڈپٹی سیکرٹری جنرل حلقہ خواتین
لاہور پاکستان():عالمی یوم حجاب سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے سابق ممبر صوبائی اسمبلی بلوچستان جماعت اسلامی ڈپٹی سیکرٹری جنرل حلقہ خواتین جماعت اسلامی سے ثمینہ سعید نے کہا ہے کہ حجاب اسلامی تہذیب کی نمائندگی کرتا ہے، اسلام میں حجاب کی مخاطب صرف عورت نہیں،بلکہ معاشرے کا ہر فرد ہے۔ ہم خوش نصیب ہیں ہمارے دین نے عفت و عصمت کا ایک خوبصورت نظام دیا ہے جو مہذب سوسائٹی کو تشکیل دیتا ہے ۔آج حالات و واقعات اس بات کو ثابت کررہے ہیں کہ ہر دور میں اسلام کے دیے ہوئے ضابطے ہی معاشرے کے استحکام اور تحفظ کی ضمانت ہیں۔
انہوں نے کہاکہ اسی سلسلے میں”04ستمبر عالمی یوم حجاب ”کے حوالے سے ملک کے ہر صوبے اور چھوٹے بڑے شہروں میں مختلف سرگرمیاں منعقد کی گئی جو کہ خوش آئند ہے اور یہ پیغام دیا گیا کہ یہ نظام ایک مہذب سوسائٹی کو تشکیل دیتا ہے
دور حاضر میں بھی وقوع پزیر واقعات اور حالات اس بات کو تقویت دیتے ہیں کہ ہر دور میں ضابطہ اسلام ہی معاشرے کے استحکام اور تحفظ کی ضمانت ہیں۔ حجاب کسی بھی قوم کی ترقی میں رکاوٹ نہیں بن سکتا ہے بلکہ حجاب عورت کا تاج زریں ہے۔ الحمداللہ دنیا میں حجاب کا کلچر عام ہو رہا ہے۔ ہم نے فیصلہ کرنا ہے کہ دیار غیر تہزیب کو اپنانا ہے یا اسوہ رسول کے مطابق زندگی گزارنی ہے