مشرق وسطیٰ

ہاؤس میں بریسٹ کینسر کے آگاہی سیمینار میں بطور گیسٹ آف آنر شرکت کی

پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہا کہ جلد تشخیص کے ذریعے بریسٹ کینسر سے چھٹکارا حاصل کیا جا سکتا ہے

پاکستان لاہور(نمائندہ وایس آف جرمنی)نگران صوبائی وزیر صحت پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم کی گورنر ہاؤس میں بریسٹ کینسر کے آگاہی سیمینار میں بطور گیسٹ آف آنر شرکت کی۔خاتون اول ثمینہ عارف علوی آگاہی سیمینار کی مہمان خصوصی تھیں۔اس موقع پر بیگم گورنر پنجاب عائشہ بلیغ الرحمن، پرنسپل امیر الدین میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر سردار ظفر الفرید، پرنسپل کونٹینینٹل کالج پروفیسر ڈاکٹر عائشہ شوکت، پرنسپل فاطمہ جناح میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر نورین اکمل، میڈیکل سپرنٹینڈنٹ پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی ڈاکٹر محسن علی شاہ، ڈاکٹر زاہد پرویز، ڈاکٹر شہلا جاوید اکرم، عالمی ادارہ صحت سے ڈاکٹر مریم ملک اور خواتین و حضرات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔آگاہی سیمینار کا انعقاد یونیورسٹی آف لاہور اور عالمی ادارہ صحت کے اشتراک سے کیا گیا۔
آگاہی سیمینار کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک اور قومی ترانہ سے کیا گیا۔نگران صوبائی وزیر صحت پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم کا آگاہی سیمینار کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ
انتہائی اہم موضوع پر آگاہی سیمینار کے انعقاد پر یونیورسٹی آف لاہور اور عالمی ادارہ صحت کی کاوشوں کو سراہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بدقسمتی سے ہر 9 خواتین میں سے ایک خاتون بریسٹ کینسر کا شکار ہے۔ پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہا کہ جلد تشخیص کے ذریعے بریسٹ کینسر سے چھٹکارا حاصل کیا جا سکتا ہے۔ اپنے بچے کو دودھ پلانے والی ماں کو کبھی بریسٹ کینسر نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے معاشرے میں بریسٹ کینسر بارے آگاہی پھیلانی چاہئے۔ ہمارے تعلیمی اداروں میں بریسٹ کینسر بارے آگاہی سیمینارز کا انعقاد ہونا چاہئے۔ پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہا کہ میں نے ثمینہ عارف علوی کو ہمیشہ دکھی انسانیت کی خدمت کرتے دیکھا ہے۔یہاں بیٹھے ہر شخص کی اپنے حلقہ احباب میں بریسٹ کینسر بارے آگاہی پھیلانا ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ بچے کی صحت کیلئے ہر ماں کو پیدائش کے بعد دو سال تک اپنا دودھ پلانا چاہئے۔جہاں بھی کام کیا کوشش کی کہ وہاں ایک ڈے کیئر سنٹر ہو۔ بریسٹ فیڈنگ کو ایک سٹیگما نہیں بنانا چاہئے۔ پاکستان کی خاتون اول ثمینہ عارف علوی بریسٹ کینسر سے بچاؤ کی مہم کی قیادت کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں خواتین کی اموات میں بریسٹ کینسر بہت بڑی وجہ ہے۔ خاتون اول ثمینہ عارف علوی نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بریسٹ کینسر سے بچاؤ کی آگاہی مہم کامیابی سے جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ بریسٹ کینسر بارے معاشرے میں جتنی آگاہی پھیلائیں گے اتنا ہی خواتین کو اس خطرناک بیماری سے بچا پائیں گے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button